کولمبو،کرک اگین رپورٹ
کرپشن اور ورلڈکپ سرا،رانا ٹنگا سری لنکا کرکٹ بورڈ سے نکال دیئے گئے۔وسیم اکرم نے کہا تھا کہ سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈز میں کوئی فرق نہیں ہے،ماضی کی تو کئی مثالیں تھیں،اب ایک اور مثال سے پھر کلیئر ہوگیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ معطل،رانا ٹنگا عبوری سیٹ اپ کےساتھ آگئے،مشکوک ورلڈکپ کیلئے بڑا دھچکا
کل سری لنکا کے وزیر کھیل نے کرپشن پر سری لنکا کرکٹ بورڈ معطل کرکے رانا ٹنگا کی قیادت میں 7 رکنی کمیٹی بنائی تھی،جس میں بہت کچھ تھا۔سپریم کورٹ کے 2 ریٹائرڈ ججز بھی تھے لیکن آج کیا ہوا۔رانا ٹنگا کو سری لنکا کرکٹ بورڈ ہیڈکوارٹر سے بھاگنا پڑا۔کیونکہ سری لنکا کی اپیل کورٹ نے معزول سری لنکن کرکٹ صدر کی درخواست پر عبوری کمیٹی کا قیام روک دیا ہے۔
اب حکومتی سطح پر بنائی گئی 4 رکنی ذیلی کمیٹی اگلے 14 روز کام کرے گی۔
ران ٹنگا کی تحقیقات کرکٹ ورلڈکپ تک جانی تھیں لیکن فی الوقت روک دیا گیا۔