| | | | | | | | |

راشد نے بیٹ دے مارا،افغانستان پر چیٹنگ کے سنسنی خیز الزامات،معطلی،وارنر کا کیریئر ختم

کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ

راشد نے بیٹ دے مارا،افغانستان پر چیٹنگ کے سنسنی خیز الزامات،معطلی،وارنر کا کیریئر ختم۔افغناستان کی فتح اور آسٹریلیا کے ورلڈکپ سے اخراج کے ساتھ ہی ڈیوڈ وارنر کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

ادھر افغانستان کے کپتان راشد خان جو ٹی توئنٹی میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ہیں،انہوں نے گلبدین نائب کے درد والی بات کو جان بوجھ کرکرنے کا دعویٰ ٹھکرادیا اور کہا ہے کہ اسے پہلے تکلیف تھی لیکن جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت راشد خان خوش نہیں تھے۔

بنگلہ دیش کے خلاف 4 وکٹیں لینے والے افغان کپتان راشد خان نے غصہ میں اپنا بیٹ اپنے ساتھی کھلاڑی جنت کریم کی طرف دے مارا۔یہ واقعہ افغان اننگ کے دوران پیش آیا تھا،جب وہ 2 رنز لینا چاہتے تھے اور جنت کریم نے نہیں لئے۔

بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن نے اپنی ٹیم کی افغانستان سے شکست کی وجہ بتادی،کہتے ہیں کہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے دوران غلط فیصلے وجہ بنے۔

میچ جیتنے کیلئے تاخیری حربہ،زخمی ہونے کا ڈرامہ،ہیڈکوچ بھی پکڑے گئے،آئی سی سی کا ایکشن،پابندی کا امکان

اپنی ٹیم کی جیت پر افغانستان کے ایک کھلاڑی نجیب اللہ نے آسٹریلیا کے کھلاڑی پیٹ کمنز کو ٹرول کردیا ہے۔

آسٹریلیا کے میڈیا نے خاص کر اور انگلش میڈیا نے نمایاں انداز میں افغانستان کے ہیڈ کوچ کے حکم پر گلبدین نائب کے زخمی ڈرامہ کی کوشش کو چیٹنگ قرار دے دیا ہے،میچ فیس جرمانہ نہیں بلکہ سیمی فائنل کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *