میچ جیتنے کیلئے تاخیری حربہ،زخمی ہونے کا ڈرامہ،ہیڈکوچ بھی پکڑے گئے،آئی سی سی کا ایکشن،پابندی کا امکان
کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ
میچ جیتنے کیلئے تاخیری حربہ،زخمی ہونے کا ڈرامہ،ہیڈکوچ بھی پکڑے گئے،آئی سی سی کا ایکشن،پابندی کا امکان۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ افغاستان کے ہئڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کی ہدایت پر افغناستان کی جانب سے سپورٹس آف سپرٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سےا یکشن کا امکان،پلیئر پر پابندی لگ سکتی ہے۔
کنگسٹن جمیکا میں گروپ 1 کےمیچ پر دنیا کی نگاہیں تھی،جہاں آسٹریلیا کی قسمت افغناستان کی شکست سے مشروط تھی۔یہ اس وقت اور ہوگئی جب افغانستان ٹیم 115 جیسا معمولی ہدف سیٹ کرسکی،بنگلہ دیش نے جب 12.1 اوورز میں اسے پورا نہیں کیا تو اس کے بعد ایک موقع پر بنگلہ دیش جیت رہا تھا،ایسے میں افغانستان کیمپ کی جانب سے سپورٹس مین آف سپرٹ کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔
سنسنی خیز ڈرامہ،بھرپور سکرپٹ،افغانستان بنگلہ دیش کو ہراکر ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں،تاریخ رقم
اس وقت بنگلہ دیش کا اسکور 11.4 اوور میں 81 رنز تھا۔بارش شروع ہوچکی تھی۔کسی بھی وقت کھیل رک سکتا تھا،راشد خان بال کیلئے تیار تھے کہ ڈریسنگ رومم سے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے آسمان کی جانب اشارہ کیا کہ بارش ہونے لگی،میچ روکو،کسی بھی طرح لیٹ کرو۔سلپ میں کھڑے گلبدین نائب نے اشارہ سمجھا اور یکدم کراہتے ہوئے زمین پر گرپڑے۔امپائر نے کھیل روکا۔سب حیران ہوئے۔3 سیکنڈز ببعد بارش سے کھیل روک دیا گیا،جب اسے سمجھا گیا تو ڈک ورتھ پر افغانستان اسوقت ایک رن سے جیت رہا تھا،اگر وہ بال ہوجاتی تو ممکن ہے کہ بنگلہ دیش آگے ہوجاتا اور بارش نہ رکتی تو افغانستان ہارجاتا۔افغانستان کو کسی بھی نقصان سے بچانے کیلئے یہ ڈرامہ کیا گیا،کمنٹیٹرز،تجزیہ کار حیران ہوگئے۔پچ پر موجود لٹن داس نے افغانستان کے پلیئرز سے اس پر بات کی اور ڈرامہ کا مذاق اڑایا۔یہ بھی اہم بات ہے کہ بعد میں جب ایک اوور کٹوتی کے بعد میچ شروع ہوا تو وہی فیلڈر میدان میں موجود تھے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،بنگلہ دیش نے سیمی فائنل تکٹ کی کوشش ہی نہ کی،مبصرین حیران
افغانستان اگرچہ 8 رنز سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے لیکن تاخیری حربے استعمال کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے سخت ایکشن کا امکان ہے۔