کرک اگین رپورٹ
افغانستان کے سپر سٹار کرکٹر راشد خان اپنی حکومت پر برس پڑے۔ سوشل میڈیا کی ویب ایکس پر ایک طویل تحریر لکھی ہے ۔اس میں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا ہے اور قرآن پاک سے ثابت کیا ہے کہ تعلیم خواتین اور مرد دونوں کے لیے یکساں حاصل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے اپنی حکومت طالبان حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ وہ ایسے مواقع پیدا کر رہے ہیں ملک میں جہاں لڑکیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اور اس کے بڑے نقصانات ہوں گے ہر قسم کی فیلڈ میں۔
راشد خان جو کہ کرکٹ کے سپر سٹار ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کے اثرات ہر قسم کی فیلڈ پر پڑتے ہیں۔صحت کے مسائل میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کہاں سے لائیں گے۔