کراچی ۔کرک اگین رپورٹ ۔ پی ایس ایل 11 سے راولپنڈی باہر،مسلسل 5 ویں شکست ،قلندرز کو بھی جھٹکا ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں راولپنڈی بدستور ہتھیار پھینکے ہوئے ہے۔ محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنے والی پنڈیز ٹیم کہیں بھی جم کر نہیں کھیل سکی ۔لاہور میں بھی شکست ۔کراچی میں بھی شکست اور پی ایس ایل کا آدھا سفر اس کا مکمل ہوا۔ پانچ میچوں میں پانچویں شکست۔ اس کے بعد سپر فور میں رسائی ناممکن حد تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈیز کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے۔ جمعہ کو نیشنل بینک ایرینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رنز سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میں اپنے پانچویں میچ میں جا کر دوسری جیت حاصل کی لیکن یہ جیت اسے یہ فائدہ دے گئی کہ وہ لاہور قلندرز کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں نمبر پر اگئی ہے۔
نیشنل بینک ایرینا کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل11 کے 18 ویں میچ کا ٹاس راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے جیتا اور پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ان کو اولین فتح کی تلاش تھی لیکن سامنے گیلڈی ایٹرز بھی محض ایک فتح لئے وننگ ٹریک کیلئے بے چین تھی۔گلیڈی ایٹرز نے محتاط آغاز کیا،ہاتھ میں وکٹیں رکھنے کے باوجود اپنے 100 رنز 13.1 اوورز میں مکمل کئے،حالانکہ 9 وکٹیں باقی تھیں۔سیم ہارپر آئوٹ ہونے والے اس وقت کے اکلوتے اوپنر تھے جو22 کے مجموعہ پر 8 کرکے گئے لیکن کپتان سعود شکیل اور ریلی روسو نے دوسری وکٹ پر 87 رنز کیلئے 11 اوورز ایک بال گزارے۔109 کے سکور پرپنڈیز کو دوسری کامیابیریلی روسو کی ملی جو ففٹی پلس 53رنز کرکےمبشر خان کا شکار بنے۔انہوں نے 42 بالیں کھیلیں مگر ایک چھکا اور 6 چوکے تھے۔اننگ کے 16 ویں اوور میں کپتان سعود شکیل سست ترین 39 بالز پر 42 کرکے بین سیئرز کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔صرف 3 چوکے تھے۔یہاں تک راولپنڈیز مطمئن تھے لیکن اس کے بعد حسن نواز نے جو کیا وہ جلاد سٹائل تھا۔صرف16 بالز پر 39 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔کوئی چوکا نہیں مگر 5 چھکے بڑی بات تھے۔رہی سہی کسر جہانداد خان نے نکال دی۔6 بالز پر 21 ناٹ آئوت رنزکئے۔2 چوکے اور 2 چھکے تھے۔ان 2 بیٹرز کی وجہ سے گلیڈی ایٹرز ٹیم 6 وکٹ پر 182 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئی۔بین سیئرز نے 41 رنز دے کر 3 اور محمد عامر نے31 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
راولپنڈیز سے پھر بھی اچھے مقابلے کی توقع تھی لیکن کپتان محمد رضوان ناکامی کے گرداب سے نکل نہ سکے اور جہاں داد کی پہلی بال ریلی روسو کےہاتھوں صفر پر کیچ ہوگئے۔آسٹریلیا سے پرواز پکڑ کر آنے والے عثمان خواجہ 7 رنز کرکے رن آئوٹ ہوئے۔یاسر خان نے 14 بالز پر اگرچہ 22 رنزکئے لیکن یہ 45 پر تیسرا نقصان تھا،عبد الللہ فضل اور ڈیرل مچل چوتھی وکٹ پر سکور 77 تک لے گئے۔اگلے 5 رنز میں 4 وکٹیں گرنے کا مطلب 82 پر 7 وکٹ تھے۔
آٹھویں وکٹ 104 کے سکور پر مبشر خان کی گری جو چھ رنز؛کر گئے۔سعد مسعود نے کچھ امید دلانے کی کوشش کی اور اننگز کے 16 ویں اوور میں دو چھکے بھی لگائے۔اخری تین اوورز میں 63 رنز بہت زیادہ تھے۔120 کے سکور پر سات مسعود بھی ہتھیار پھینک گئے اور 31 رنز بنا کر پویلین میں چلتے بنے۔پھر 17.3 اوورز میں پوری ٹیم 121 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔یوں کوئٹا گلیڈی ایٹ از نے 61 رنز کی پڑی تھی نام کی۔بہت شکیل نے صرف ایک اوور میں چار رنز دے کے دو وکٹیں حاصل کیں جہاں داد خان نے 2.3 اوورز میں صرف 8 رنز کے عوض دو وکٹیں اڑا دیں۔عثمان طارق نے 23 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔
پی ایس ایل 11 پوائنٹس ٹیبل
جیت کے ساتھ کوئٹہ گلیڈییٹرز نے پانچ میچز میں چار پوائنٹ حاصل کیے نیٹ رن ریٹ لاہور سے بہتر ہونے کی وجہ سے اس کی پانچویں اور لاہور قلندرز کی چھٹی پوزیشن ہو گئی ہے اور راولپنڈیز پانچ میچوں میں پانچ ناکامیوں کے ساتھ اٹھیں اور اخری نمبر پر ہے ملتان سلطانز بدستور پہلی پوزیشن پر ہے اس کے اٹھ پوائنٹ ہیں۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سات سات پوائنٹس ہیں لیکن پشاور زلمی دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
پی ایس ایل 11 کے اگلے میچز۔ڈبل ہیڈر ڈے
ہفتہ 11 اپریل ۔پی ایس ایل کا 19واں میچ ۔ لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی دوپہر۔
پی ایس ایل 11 کا بیسواں میچ۔ہفتہ 11 اپریل شام۔کراچی کنگز بمقابلہ حیدرآباد کنگز مین۔شام
