| | | | |

پاکستان کیلئے راولپنڈی ٹیسٹ دردسر،ناکامی کے خوف کے ساتھ بارش کا ڈر،خطرناک پیش گوئی

 

 

راولپنڈٖی،کرک اگین رپورٹ

 پاکستان کیلئے راولپنڈی ٹیسٹ دردسر،ناکامی کے خوف کے ساتھ بارش کا ڈر،خطرناک پیش گوئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے 2 روز باقی ہیں۔پہلا روز بارش کی نذر ہوچکا۔2 دن کے کھیل میں 22 وکٹیں گرچکی ہیں اور تیسری اننگ جاری ہے۔پھر پاکستان نے اگرچہ پہلی اننگ میں 274 رنزبناکر بنگلہ دیش کو 262 تک محدود کرکے 12 رنزکی برتری ضرور لی ہے لیکن دوسری باری میں صرف 9 پر اس کے 2 کھلاڑی آئوٹ ہیں۔یوں پاکستان کی 21 رنزکی سبقت ہے اور 8 وکٹیں باقی ہیں۔

پاکستان بنگلہ دیش سے کچھ سیکھ ہی لے،رمیز راجہ کا طنز،فتح کیلئے چھوٹا سا ہدف بتادیا

ایسے میں اگر 2 روز کھیل ہوتو فیصلہ یقینی طور پر ہوسکتا ہے اور ایسا فیصلہ کہ جس میں پاکستان کی جیت ہو،تاکہ سیریز برابر کی جاسکے لیکن یہاں تو حالات یہ ہیں کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن سے فینز کو خوف ہے اور ناکامی کا خدشہ بھی ہے۔یہی کیا کافی نہیں تھا؟ایک مقابلہ ہوکر اس کا اختتام دیکھاجائے لیکن ایک اور مسئلہ اور بھی ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر 2 ستمبر اور منگل 3 ستمبر کو بھاری بھرکم بارش کی پیش گوئی ہے۔بارش اگر زیادہ ہوگئی جس کی پیش گوئی موجود ہے تو دونوں روز کا کھیل بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔

راولپنڈی میں آج کافی اوورز ضائع ہوسکتے ہیں۔پاکستان کیلئے بھی نقصان دہ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *