پاکستان بنگلہ دیش سے کچھ سیکھ ہی لے،رمیز راجہ کا طنز،فتح کیلئے چھوٹا سا ہدف بتادیا
کرک اگین رپورٹ
پاکستان بنگلہ دیش سے کچھ سیکھ ہی لے،رمیز راجہ کا طنز،فتح کیلئے چھوٹا سا ہدف بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان،سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے کچھ سیکھ ہی لے،ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کو میچ کا حل بتادیا،ایک ٹوٹل بھی سیٹ کرنے کا بول دیا۔یہ باتیں انہوں نے راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پر تبصرہ کررہے تھے۔جہاں وکٹ فلیٹ ہوئی،وہاں پاکستان کا ناتجربہ کار اٹیک فلیٹ ہوگیا،یہاں تجربہ درکار تھا لیکن محمد علی جیسے بائولرز ایسے ہی ان فٹ ہوا کرتے ہیں۔خرم شہزاد نے اچھی بالز کیں،پہلے سپیل میں تیز بالز کرنے والے بعد میں ماٹھے پڑگئے۔
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ جب آپ کسی بھی چیز کی بنیادوں کو ہلاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کیپر ایک بنیاد ہوتا ہے۔2 اچھے اوپنرز بنیاد ہوتے ہیں۔کپتان ایک بنیاد ہوا کرتا ہے۔2 اچھے بائولرز بھی بنیاد ہوا کرتے ہیں۔پاکستان کے پاس اوپنرز اچھے نہیں،فاسٹ بائولرز کو ہلادیا۔سب سے بڑا مسئلہ سپنرز کا۔پاکستان کے بائولنگ اٹیک کو مڈیاکرز کہا جارہا ہے۔ابرار احمد پچ کے سازگار ہونے کے محتاج ہیں ،ان کی مسٹری ٹیل اینڈرز کو نہ اڑاسکی۔
نئے بالز پر ٹیکٹکس،سپرٹ پرفارمنس،کچھ الگ کرنے کی ضرورت تھی۔شان مسعود اور پاکستان نے بنگلہ دیش سے رنز بنوادیئے۔پاکستان نے یہ میچ مشکل بنادیا ہے۔نائٹ واچ مین تک عقل والا نہ بھیج سکے،یہاں جسے بھیجا گیا،وہ وکٹیں چھوڑ کر کلین بولڈ ہوگئے۔
خرم شہزاد کا طوفانی سپیل کیوں پانی کا بلبہ بنا،بنگلہ دیش کو 2 وکٹ ملنے سے برتری
کسی بھی ٹیم کے 26 پر 6 آئوٹ ہوں تو دماغ اور نبض چیلنج ہوتا ہے اور بنگلہ دیش نے ثابت کیا ہے کہ وہ بڑی ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان کے پاس آپشنز کیا
رمیزراجہ کہتے ہیں کہ میچ پر بنگلہ دیش کی گرفت ہوگئی ہے۔پاکستان نے 2 وکٹیں گنوادی ہیں۔2 وکٹیں گرچکی ہیں،اس سے پریشر ہوتا ہے،وکٹیں گرنے سے کیمپ میں تھرتھلی ہے۔اٹیکنگ سے اب دفاعی حکمت عملی کے تحت کھیلنا ہوگا۔مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ شاید بنگلہ دیش 2 اننگز کی ٹیم نہیں ہے لیکن اب علم ہوا کہ پاکستان کو ضرورت ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے سیکھے۔سکلز لیول ان کی اچھی ہے۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو اذیت دے دی ہے۔پاکستان کم سے کم 170 سے 200 رنزکا ہدف سیٹ کرے تو بنگلہ دیش کو چوتھی اننگ میں قابو کیا جاسکتا ہے لیکن اگر یہ ڈرکر کھیلے تو سیریز 0-2 سے ہارجائیں گے۔
راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگ میں 2 وکٹ پر 9 رنزبنالئے تھے۔پاکستان کے 274 رنزکے جواب میں بنگلہ دیش 262 رنزبنانے میں کامیاب ہوا۔یوں پاکستان کی 12 رنزکی لیڈ کے ساتھ مجموعی برتری 21 رنزکی ہوگئی ہے۔