لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔ریڈ بال کا ٹیگ غلط،پاکستان کیلئے پلانز میں شامل،ٹیم میں آرہا ہوں،خرم شہزاد۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کس نے مجھ پر ریڈ بال بائولر کا ٹیگ لگایا۔سمجھ سے باہر ہے۔5 سال سے پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔وائٹ بال کرکٹ کھیلتا ہوں تو یہ کہنا کہ میں صرف ریڈبال کا بائولر ہوں،غلط ہوگا۔مجھے ایک دو بار کال آئی بھی ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کھیلوں۔میں آپ کو کلیئر بتاتا ہوں کہ پلانزکلیئر ہیں۔میں پاکستان کی جانب سے وائٹ بال کرکٹ کھیلوں گا۔سلیکشن کمیٹی نے کئی بار بولا تھا کہ تیار رہیں۔بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں کھیلنے کی پوری کوشش ہے۔
ایک سوال کے جواب میں خرم شہزاد نے کہا ہے کہ عامر کے ہونے سے فائدہ ہورہا ہے۔ویوین رچرڈز کےمینٹور ہونے سے بڑا اور کیا ہوسکتا ہے۔انجری کرکٹ اور فاسٹ بائولر کا حصہ ہے۔ٹاس اہم نہیں ہوتا۔درست مقام پر ہٹ کرنے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
میں نے کوئٹہ سے شروع کیا تھا،پھر پشاور سے کھیلا،پھر ادھر ہوں۔بابر اعظم اور سعود شکیل کی کپتانی میں کوئی فرق نہیں۔دونوں اپنی اپنی جگہ بہتر کپتان ہیں۔