احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
رحمان اللہ گرباز اپنی والدہ کو ہسپتال چھوڑکر آئی پی ایل کھیلنے پہنچے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز اپنی والدہ کو ہسپتال چھوڑکر آئی پی ایل پلے آف کھیلنے پہنچ گئے۔اس کا انکشاف ان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جیت اور فائنل تک رسائی کے بعد ہوا ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ گرباز کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل تھے لیکن انہیں مواقع نہیں ملے،والدہ کی بیماری کی وجہ سے وہ بھارت چھوڑ کر افغانستان چلے گئے۔آئی پی ایل پلے آف کے وقت انگلینڈ کے کھلاڑی بھارت چھوڑ گئے تو فل سالٹ بھی ان میں شامل تھے۔
بڑا میچ،بڑا پلیئرمچل سٹارک،آئی پی ایل 2024 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کنفرم
رحمان اللہ گرباز نے بتایا کہ مجھے میری ٹیم کا میسج آیا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے،میں نے کہا کہ میں آئوں گا اور میں اپنی بیمار والدہ کو افغانستان کے ہسپتال کے بیڈ پر چھوڑ کر بھارت چلا آیا۔
گرباز نے گزشتہ روز نائٹ رائیڈرز کیلئے وکٹ کیپنگ کی۔2 کیچزپکڑے۔حیدرآباد 159 تک محدود ہوئی۔بعد میں 14 بالزپر 23 رنزبنائے۔