| | | | |

رحمان اللہ گرباز کی انٹری،سلمان بٹ کا3ممالک سے رابطہ ،بھارتی پاکستان کی کوچنگ کا خواہاں

 

کرک اگین رپورٹ

رحمان اللہ گرباز کی انٹری،سلمان بٹ کا3ممالک سے رابطہ ،بھارتی پاکستان کی کوچنگ کا خواہاں۔

سلمان بٹ کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کچھ کیا ہے،اس کے بعد وہ سنجیدگی کے ساتھ غیر ممالک کے ساتھ بات چیت شروع کرچکے ہیں۔افغانستان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات اور امریکا میں ان کے رابطے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی اعلان سے قبل ان کی افغانستان سے بات جاری تھی لیکن انہوں نے پاکستان کو ترجیح دی۔

اب پی سی بی سے انکار کے بعد وہ معلق ہیں۔
تازہ ترین واقعات کے بعد ماضی کے کپتان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک کیلئے کام کریں گے اور اس ضمن میں امریکا میں بھی بات چل چکی ہے۔عرب امارات میں بھی سکوپ موجود ہے۔کسی افریقی ٹیم کے لئے بھی وہ ذہنی طور پر تیار ہیں۔

رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ 9 کے لئے رجسٹریشن کروالی ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے والے اوپنر پی ایس ایل 9 میں ایکشن میں ہونگے۔

سابق بھارتی کرکٹر اجے جدیجا نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں۔
بھارتی کرکٹ تاریخ میں انکا نام بھی فکسنگ میں آیا تھا لیکن اب حالیہ عرصے میں وہ ورلڈ کپ میں افغانستان کی کوچنگ کرتے پائے گئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *