لاہور،کرک اگین رپورٹ
کمنٹری میں واپسی،رمیز راجہ نے تمام شرائط مسترد کردیں،پی ایس ایل میں کیاکریں گے،بتادیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ کمنٹری میں واپسی کےلئے بڑی کڑی شرائط رکھی گئی ہیں۔مجھے کہا گیا ہے کہ معافی مانگو،پھر اجازت لینے کی درخواست دو،میں یہ نہیں کرنے لگا ہوں۔کمنٹری میرا 20 سالہ کیریئر ہے لیکن اس کے لئے میں کسی سے فیور مانگوں یا کسی سےگزارش کروں ،میں یہ کرنے والا نہیں ہوں۔
مکی آرتھرکا درست فیصلہ بابر اعظم کرسکتے،7 سمندرپار والا کیسے اہم ہوگا،رمیز راجہ
اس طرح رمیز راجہ نے واضح انکشاف کیا ہے کہ ان کی کمنٹری لائن کی واپسی میں کڑی رکاوٹیں ہیں۔دوسرا انہوں نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل میں جاکر کسی کے انٹریوز کرنا یا منتیں کرنا میرا مزاج نہیں ہوگا۔اپنے یوٹیوب چینل پر اس کے حوالہ سے بات کروں گا۔ویسے بھی دھوپ سیکنا اور مالٹے کھانا آج کل شیوہ ہے۔بڑے عرصہ بعد سکھ کا سانس لیا ہے۔
رمیز راجہ نے ایک بار پھر سیاسی لوگوں کے کرکٹ پر مسلط ہونے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ایسے غلط فیصلے کئے جارہےہیں۔شان مسعود کو ون ڈے کا نائب کپتان بنایا گیا،پھرجب وہ پہلے 2 میچز نہیں کھیل پایا تو اس کےلئے کوچز سے لے کر ہر ایک کو سفارشی،حکمیہ فون گئے،یہ میں بریکنگ نیوز دے رہا ہوں لیکن اس سے کیا ملا۔یہی کہ کپتان کا اعتماد ٹوٹا۔ساتھ میں شان مسعود کی بے عزتی ہوئی ہے۔