لندن،کرک اگین رپورٹ
File photo:AFP/Getty Images
پی سی بی کے مضحکہ خیز حالات،پاکستان کرکٹ سے جڑے اہم فرد گلیمورگن کائونٹی کے ہیڈ کوچ مقرر،انگلینڈ کی ایک اور کائونٹی نے پاکستان کو کوچنگ سیٹ اپ سے غیر اعلانیہ جڑے سابق ہیڈ کوچ بریڈ برن کو اپنا نیا ہیڈ کوچ بنالیا ہے،یہ عجب اتفاق یے کہ مکی آرتھر بھی پاکستان سے فارغ ہونے کے بعد پھرت پھراتے انگلش کائونٹی کی جانب گئے تھے،اپنا دوسرا معاہدہ انہوں نے اس شرط پر کیا تھا کہ کائونٹی کو نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر چند ماہ قبل تک ورلڈکپ 2023 میں مکی آرتھر تھے اور بریڈ برن ہیڈ کوچ ،لیکن پھر کیا ہوا۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے ہیڈ ذکا اشرف نے انہیں سپر سیڈ کیا اور کہا کہ نیشنل اکیڈمی میں رپورٹ کریں،دونوں کی جگہ محمد حفیظ کو دہرا عہدہ ٹیم ڈائریکٹر جمعی ہیڈ کوچ بنادیا گیا۔حالیہ آسٹریلیا دورہ اسی کے دور میں ہوا اور اب گلی سیریز نیوزی لینڈ کی ہے۔
افغانستان سیریز ،بھارتی اسکواڈ کا اعلان ،روہت اور کوہلی کا فیصلہ ہوگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر اور بریڈبرن کا فارغ نہیں کیا،مئی 2023 سے مئی 2025تک انکے معاہدے تھے،کنٹریکٹ کے مطابق واجبات دینے پڑتے۔سپر سیڈ کیا گیا کہ تنگ آکر خود ہی چھوڑدیں۔اب نئی پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان کیلئے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سے زبردستی سائیڈ لائن کئے جانے والے بریڈ برن انگلینڈ کی کائونٹی گلیمورگن کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ 2024 کا شیڈول،ٹائمنگ،باہمی ریکارڈ،نئے کپتان کا پہلا امتحان
مکی آرتھر کے پاس ڈربی شائر اور بریڈ برن کے پاس گلیمورگن کائونٹی آگئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تماشے سے سب واقف ہیں،اپنا انتظام کئے جارہے ہیں۔