| | | | | |

پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ 2024 کا شیڈول،ٹائمنگ،باہمی ریکارڈ،نئے کپتان کا پہلا امتحان

عمران عثمانی

پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ 2024 کا شیڈول،ٹائمنگ،باہمی ریکارڈ،نئے کپتان کا پہلا امتحان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کا دورہ آسٹریلیا 2024 مکمل ہوا۔3 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں شکست کے ساتھ اب  نیوزی لینڈ کا دورہ ہے اور وہاں 5 ٹی 20 میچز کی سیریز ہے۔پاکستان کو یکا یک طویل ترین فارمیٹ سے مختصر ترین فارمیٹ میں جانا ہے۔

مسلسل شکستیں،پاکستان نے حل تلاش کرلیا،کرکٹ آسٹریلیا سے پی سی بی کا بڑا معاہدہ

نیا کپتان ہے۔کئی کھلاڑی اوپر تلے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا پہلا امتحان ہے۔آئوٹ آف فارم بابر اعظم پرسوال ہے۔یہ کہا جائے کہ یہاں سے پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی تیاریوں کا آغاز ہوگا،تو بے جا نہیں ہوگا۔اس کے بعد پاکستان سپر لیگ ہے۔پھر اسی کیوی ٹیم کے خلاف ہوم میدانوں میں ٹی 20 سیریز ہوگی۔انگلینڈ میں میچز ہیں اور پھر ورلڈ ٹی 20 کپ ہے۔

پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ 2024 کا شیڈول،ٹائمنگ،لائیو ٹیلی کاسٹ

پہلا ٹی 20 میچ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،12 جنوری،صبح 11:10 پر،آک لینڈ

دوسراٹی 20 میچ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،،14 جنوری،صبح 11:10 پر،ہملٹن

تیسرا ٹی 20 میچ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،17 جنوری،صبح 05:00 پر،ڈنیڈن

چوتھا ٹی 20 میچ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،19 جنوری،صبح 11:10 پر،کرائسٹ چرچ

پانچوں  ٹی 20 میچ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،،21 جنوری،صبح 11:10 پر،آک لینڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ہسٹری میں سب سے زیادہ226 میچز کھیلنے والی ٹیموں میں ہے۔135 میں جیت ہے اور82 میں ناکامی ہے 3 ٹائی کھیلے۔9 میچزبے نتیجہ تھے۔نیوزی لینڈ نے 203 میچز کھیل رکھے ہیں۔103 جیتے ہیں اور 84 ہارے ہیں۔10 میچز ٹائی اور 6 بے نتیجہ بھی ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 34 ٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔پاکستان 20 میں کامیاب رہا۔کیویز کو 13 میں کامیابی ملی۔ایک میچ بے نتیجہ رہا۔نیوزی لینڈ نے اپنے ملک میں پلہ بھاری رکھا ہے۔15 میں سے اس نے 8 جیتے اور پاکستان کے خلاف 7 میچزہارے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *