راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
ریلی روسو کی ریکارڈ شکن سنچری،بابر اعظم الیون پھر ناکام،ملتان سلطانز پلے آف میں داخل۔ملتان سلطانز پی ایس ایل 8 کے پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔راولپنڈی میں ایک اور ہائی سکورنگ شو ہوا۔سلطانز نے سخت مقابلہ کے بعد 5 بالز قبل فتح 4 وکٹ سے نام کی۔یوں پشاور زلمی کو مسلسل دوسری ایسی شکست ہوئی ہے،جب ان کی پاکٹ میں بڑا اسکور تھا۔پشاور زلمی کے پاس آخری موقع موجود ہے کہ وہ پلے آف کی ٹرائی کرسکے۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 242 رنزبنائے۔کپتان بابر اعظم نے 39 بالز پر 73 رنزبنائے۔صائم ایوب نے 33 بالز پر 58 اسکور کیا۔دونوں نے11 اوورز 4 بالز پر 134 رنزکا اوپننگ سٹینڈ دیا۔کیڈ مور نے بعد میں 18 بالز پر 38 اورعضمت اللہ نے 6 بالز پر 16 رنزبنائے۔عباس آفریدی نے کلاس بالز دکھائیں ۔39 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
جواب میں ملتان سلطانز نے بھی تیز ہتھیار چلائے۔یہ الگ ابت ہے کہ 28 پر اس کے دونوں اوپنرز شان مسعود اور کپتان محمد رضوان باہر ہوگئے تھے۔ریلی روسو اور کیرون پولارڈ نے تیسری وکٹ پر 9 اوورز ایک بال پر99 رنزکی شراکت بنائی۔پولارڈ 25 بالز پر52 رنزبناکر گئے۔نئے بیٹر ٹم ڈیوڈ 2 کرسکے لیکن ریلی روسو نے امیدیں تازہ رکھیں اور 41 بالز پر سنچری مکمل کی۔یہ پی ایس ایل ہسٹری کی تاریخ کی تیز ترین سنچری تھی۔انہوں نے 2020 میں اپنی ہی بنائی گئی 43 بالز کی سنچری کا ریکارڈ بہتر کیا۔خوشدل شاہ 18 رنزبناکر گئے۔پولارڈ نے چھکوں کی ہیٹ ٹرک کی۔
ملتان سلطانز کو آخری 3 اوورز میں جیت کے لئے 27 رنز درکار تھے۔ ریلی روسو 19 ویں اوور کی تیسری بال پر 121 رنزبناکرگئے تو سنسنی پھیلی لیکن کچھ نہ ہوا۔روسو نے 51 بالز کیں۔8 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔
انور علی نے8 بالز پر 24 اور اسامہ میر نے3 بالز پر 10 رنزکرکے ملتان سلطانز کو 5 بالز قبل ہدف پورا کروادیا،سلطانز نے 6 وکٹ پر 244 اسکور کئے۔