لاہور،کرک اگین رپورٹ
رضوان ایک جیسی2 اپیل پر بچ کر بھی آئوٹ،بابر کیلئے خاص جرسی کیوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک موقع ملنے کے باوجود پہلی جیسی غلطی کرکے پہلے کی طرح شکار ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور کے پہلے میچ میں ان کے خلاف ایل بی کی اپیل ہوئی،جسے امپائر نے مسترد کیا،کیویز نے ریویو لیا،ٹاپ بیلز پر لگنے والی بال نے امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا۔
اس کے تھوڑی دیر بعد رضوان کے خلاف ایسی ہی اپیل ہوئی۔اس بار وہ ایل بی قرار پائے۔یوں رضوان نے ریویو لے کر فیصلہ چیلنج کیا لیکن اس بار بال بیلز کے اندرتھی اور ویسے بھی امپائر کی کال برقرار رہنی تھی۔یوں رضوان ایک ہی طرح کے 2 مختلف فیصلوں کے بعد آئوٹ ہوئے۔
بابر اعظم کیلئے 100 واں ٹی 20 میچ یادگار نہ رہا۔وہ 7 بالز پر 9 رنزبناسکے۔دونوں وکٹیں ملن نے لیں۔
میچ سے قبل پی سیبی چیئرمین نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو 100 ٹی 20 میچز کھیلنے پر خاص جرسی دی۔پاکستانی کپتان کیریئر کا 100 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔رضوان 10 بالز پر 8 کرکے گئے۔پاکستان نے 5 اوورز میں 2 وکٹ پر 41 اسکور بنالئے تھے۔