| | |

پاکستان کی اننگ مکمل،رضوان ہیرو،سری لنکا کے لئے 252 رنز سیٹ

 

 

کولمبو ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی اننگ مکمل،رضوان ہیرو،سری لنکا کے لئے 252 رنز سیٹ

پاکستان نے سری لنکا کو ایشیا کپ فائنل میں جانے کے لئے 42 اوورز میں 252 رنز کا ہدف دیا ہے۔بارش کے بعد شروع ہونے والی اننگ کو 42 اوورز تک محدود کیا گیا۔وکٹ پر موجود محمد رضوان اور افتخار احمد نے 108 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو لائف لائن دی۔افتخار 41 ویں اوور میں 47 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔محمد رضوان نے شاندار اننگ کھیلی ۔ 73بالز پر86 رنز کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے ۔شاداب خان 3 بناسکے۔پاکستان نے 7 وکٹ پر 252رنز بنائے۔

ایشیا کپ سپر 4 میں پاکستان کرکٹ ٹیم مشکل میں تھی۔ 27 اوورز 4 بال میں پاکستان نے 5 وکٹ کھو دیئے تھے اور اس کا اسکور 130 تھا۔جب۔ بارش نے کھیل روکا تھا۔

ایک موقع پر
100 پر 2 تھے لیکن پھر لائن لگ گئی۔محمد نواز 12 اور محمد حارث 3 کرسکے ۔بابر اعظم 29 اور عبداللہ شفیق 52 کرگئے۔فخر پھر ناکام رہے ۔4 کرسکے۔

ڈک ورتھ پر سری لنکا کو بھی ہدف 252 کا ملا۔پاکستان نے بھی اتنے ہی رنزبنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *