ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
رضوان نے یقینی سٹمپ ضائع کردیا،اننگ کے دوران غصہ میں کیوں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کے کپتان ٹاس ہارکرپریشان ہیں یا اپنے بائولرزکی ابتدائی پرفارمنس پر فکر مند ہیں۔لاہور قلندرز کے خلاف پی ایس ایل 9 میچ میں کھلاڑیوں پر تھوڑا بولتے دکھائی دیئے ہیں،یہی نہیں ان سے ایک آسان سٹمپ بھی ضائع ہوگیا۔
اسامہ میر اننگ کا 9 واں اوور کررہے تھے،ان کی بال پر ڈیئرڈوسین کریزسے نکل کرکھیلے اور بیٹ ہوگئے،پائوں کریز سے باہر تھے،رضوان کے ہاتھ سے گیند لگ کر سائیڈ پر گری،جب کہ رضوان نے خالی ہاتھوں سے سٹمپ کی کی کوشش کی اور بیلز ہٹادیں لیکن وہ خود جانتے تھے کہ آئوٹ نہیں کرسکے۔مایوسی میں زور سے بازو گھمایا۔چہرے پر بوریت اور بے زاری کے ساتھ غصہ بھی تھا۔
یہی نہیں رضوان نے اننگ کے 11 ویں اوور میں فخر کا کیچ بھی ڈرا پ کردیا،وکٹ کیپر بال کے نیچے ہی نہیں آسکے تھے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف 12 ویں اوورز میں ایک وکٹ پر 90 رنزبنالئے تھے۔فخرزمان موجود تھے۔