فیصل آباد۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 میں واپسی کا سوال،رضوان کے پاس جواب کیلئے الفاظ ختم،کپتانی پر بھی رد عمل۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ محمد رضوان نے اپنی ٹی 29 انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی اور کپتان کی برطرفی سے کے نئی تقرری کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کی ہے۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال آپ ہیڈ کوچ یا سلیکشن کمیٹی سے کر سکتے ہیں ۔میرے ہاتھ میں یہ چیزیں نہیں ہیں ۔ میرے خیال میں اللہ پاک نے جو چیز دی ہے وہ محنت ہے اور یہ بھی اس کی توفیق سے وہ محنت ہے ۔آپ محنت کرو۔ کوشش کرو۔مجھے کہیں پر بھی موقع ملے جیسے موقع ملے گا تو انشاءاللہ کوشش کروں گا کہ اویل کروں اور باقی میں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔میرے پاس کہنے کو کوئی الفاظ نہیں ہیں کہ اس کا جواب دوں۔
فیصل آباد میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں ہرادیا،رضوان اور آغا ہیرو
رضوان کہتے ہیں کہ میری کپتائی میں سارے کپتان ہیں، اس لیے شاہین پہلے سے ہی کپتا ن تھا، اگر آج شاہین کپتان ہوئے، مطلب چینج ہوا تو میرے اور اس کے درمیان کوئی چینج نہیں آیا ،کیونکہ وہ پہلے سے ہی کپتان تھا، کل کو جو بھی آئے گا تو پہلے سے میرے لیے کپتان تھا تو جس طرح میں اپنی کپتانی میں سب کچھ کر رہا تھا ۔ آج بھی دیکھا ہوگا کہ میرے لیے بالکل کوئی ڈیفرنس نہیں رہا۔ سارے اینگل سے میں کور کررہا تھا۔
