کرک اگین اسپیشل رپورٹ
رضوان کی ٹوئٹ سے سوالات کھڑے،بھارتی ٹیم کی جرسی،سراج نمبر ون،اہم خبریں
شاہین آفریدی کے بعد محمد رضوان نے بھی سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کردی۔لکھتے ہیں کہ اس پر چم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔ہم ایک ہیں۔سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں۔موجودہ حالات میں یہ ٹوئٹ اہم ہے۔
سوال یہ ہے کہ اس کی ضرورت تھی تو اتنی تاخیر کیوں۔
پھر اس ٹوئٹ کو کرنا کس لئے پڑا۔ظاہر ہے کہ کوئی وجہ تھی تو یہ سب ہوا اور کرنا پڑا۔رضوان کے جواب سے یہ واضح ہوگیا کہ ایشیا کپ شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں سخت جملے سننے کو ملے۔
ویسے کرک اگین توجہ کروادے کہ ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف پاکستانی فیلڈنگ کے پہلے 30 اوورز تک کپتان کا منہ کدھر تھا۔رضوان کا کدھر اور کوئی کسی کو مشورہ نہیں دے رہا تھا۔اس کے بعد پھر یہ سب بولنا شروع ہوئے۔ایک میچ کی 2 ہدایات کا انکشاف ہوتادکھائی دیتا ہے۔
ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے اپنی نئی کٹ جاری کردی ہے۔
ایک اور نیوز یہ ہے کہ بھارت کے محمد سراج ایک روزہ ون ڈے کرکٹ کی پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔بابر اعظم کے پوائنٹس کم ہوگئے لیکن پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
امریکا کے 3 شہر ڈیلاس،فلوریڈا اور نیو یارک اگلے سال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کریں گے۔