کرک اگین اسپیشل رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمدرضوان ششدر۔عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر رد عمل میں کہا ہے کہ مجھے جھٹکا لگا ہے،عماد وسیم نے جلد بازی کی،میرے خیال میں وہ ابھی کئی سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے تھے لیکنم بہرحال ریٹائرمنٹ لے لی۔میں ان کے لئے دعا گو ہوں۔
ادھر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ کے بعد دبئی سے ویلکم کیا ہے اور صرف اتنا کہا ہے کہ میں ٹی 10 لیگ کیلئے پہنچ گیا ہوں اور ایکشن میں آنے کو بے تاب ہوں۔
پاکستان کرکٹ کیمپ کا آج آخری روز،کل چھٹی،پرسوں کا اہم شیڈول
ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے نظر انداز کیے جانے کے بعد بین الاقوامی کھیل سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈیرن براوو نے سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈیز کے لیے اپنی دستیابی سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز آخری مرتبہ فروری 2022 میں بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں ہوئے تھے۔14سال پر محیط بین الاقوامی کیریئر میں براوو نے 200 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے آٹھ سنچریوں کی مدد سے 36.47 کی اوسط سے 3538 ٹیسٹ رنز بنائے ہیں۔ ون ڈے میں، اس نے 30 کے قریب اوسط سے 3109 رنز بنائے ہیں، جس میں چار سنچریاں ہیں۔