پونے،کرک اگین رپورٹ
پونے میں ٹاس کا سکہ جب ہوا سے ہوتا ہوا پچ سے کئی فٹ دور کھڑے براڈ کاسٹنگ کے کیمرا مینز کے پیروں میں جا گم ہوا تو میزبان روی شاستری بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ۔ٹاس ڈالنے والے بھارتی کپتان روہت شرما تھے۔گزشتہ سال بھی ورلڈکپ میں یہ کرچکے ہیں۔
پھر کیا تھا۔میچ ریفری ڈیوڈ بون خراماں خراماں چلتے گئے اور چلتے ہی گئے۔کہیں جاکر کسی کے قدموں سے سکہ اٹھایا۔اب وہاں کئی گواہ ہوگئے تھے۔
نتیجہ میں ریفری نے اعلان کیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاس جیت گئی ہے ۔اب ایک سپن ٹریک پر بھارت کے خلاف ٹاس جیتتے ہی نیوزی لینڈ کے ذہن میں سب سے پہلی بات یہ آئی ہے کہ چوتھی اننگز میں اس کو کھیلنا مشکل ہوگا ،فی الحال یہ بیٹنگ ٹریک ہوگا۔ چنانچہ اس نے بیٹنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہوگا کہ گزشتہ ٹیسٹ میں اسی طرح ہی جب بنگلور میں ایسے ہی سرفس والی پج پر بھارت نے ٹاس جیت کر جھٹ سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور نتیجے میں 46 رنز پر اس کی ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی۔ ہر چند کہ وہاں موسم کا اثر زیادہ تھا لیکن دیکھتے ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم اج پونے میں مہمان ٹیم ہے ۔سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا اغاز کیسے کرتی ہے۔ اسے سیریس میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک تبدیلی کی ہے ۔میٹ ہنری اؤٹ ہو گئے ہیں مچل سینٹنر جو کہ سپنر ہیں وہ اس سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں ۔بھارتی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔محمد سراج۔ کے ایل راہول اور کلدی یادیو کو ڈراپ کر دیا گیا۔شبمان گل،واشنگٹن سندر اور آکاش دیپ شامل ہیں۔