| | | | | | | |

روہت شرماانگلش ٹیم کو خبردار کرگئے،مارک ووڈ کا خیر مقدم

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنلزکا وقت آن پہنچا ہے اور اب اس حوالہ سے تیاریاں ہیں۔پاکستان کے سیمی فائنل کے اگلے روز بھارتی ٹیم کا ناک آئوٹ میچ ہے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ سیمی فائنل کے لئے انگلش ٹیم بھارتی ٹیم کے ساتھ ایڈیلیڈ میں پورے کرائوڈ کے سامنا کرنے کی بھی تیای کرے،کیونکہ وہ بھارتی ہوم میدان کام منظر پیش کرے گا۔

انگلش ٹیم اچھی ہے،بہتر کھلاڑی ہیں لیکن ہم نے جیتنا ہے،اس لئے کہ اس کے بعد ہم نے اس سے بھی بڑا ایک اور میچ کھیلنا ہے۔ویسے بھی ہمیں اس پورے ایونٹ میں زمبابوے کے میچ تک اچھا کرائوڈ ملا،ہمیں لگا کہ ہم اپنے گھر کھیل رہے ہیں۔روہت شرما نے بھارتی ٹیم کی جانب سے سب فینز کا شکریہ اداکیا۔

ٹی 20 ولڈکپ،بھارت کامیاب،سیمی فائنلز کی آفیشل لائن مکمل،شیڈول ساتھ

ادھر انگلش ٹیم کے پیسر مارک ووڈ نے بھارتی کپتان کے بیان اور اس کے ساتھ ہونے والے مقابلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔مارک ووڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کرائوڈ پاور ٹیم ہے اور بہترین سائیڈز میں سے ایک ہے اور اچھا مقابلہ ہوگا،اس سے قبل ہمیں اچھا کھیل دکھانا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *