رائل چیلنجرز بنگلورو برائے فروخت،ملتان سلطانز بھی جا سکتی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایک جانب ملتان سلطانز پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل حکام کے دبائو میں ہے اور اس کے مالکان بدلے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب آئی پی ایل کی دفاعی چیمپئن معروف ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کو بھی برائے فروخت پر لگادیا گیا ہے۔
آر سی بی کے فروخت کی بات 4 جون کو بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ کے المناک واقعے کے بعد سے عوامی سطح پر ہے، جس میں 11 شائقین اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کمپنی شیئر ہولڈرز کے دباؤ کا شکار ہے، اور یہ بات مشہور ہے کہ اس نے فروخت کے عمل کی نگرانی کے لیے ایک مرچنٹ بینک کو شامل کیا ہے۔
یہ آفیشل ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی ) کو فروخت پر رکھا گیا ہے۔ آئی پی ایل فرنچائز کی طرف سے کئے گئے انکشاف کے مطابق نے پہلے ہی فروخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اسے 31 مارچ 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔
ادھر ملتان سلطانز کے آنر علی ترین تاحال پاکستان کرکٹ حکام کی ناپسندیدگی کا شکار ہیں اور بظاہر حالات بہتر نہیں ہیں۔ممکن ہے کہ ملتان سلطانز بھی جلد ہی برائے فروخت پر لگی ہو۔
