کرک اگین رپورٹ۔پاکستان میں رنزکی بہار،چیمپئنز ٹرافی تاریخ کے 5 بڑے ٹوٹل،سب سے بڑاکامیاب تعاقب کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان میں سہہ ملکی کپ کے میچز میں 352 رنزکا بننا اور پھر پاکستان کو ریکارڈ ہدف کو عبور کرکے 355 رنزبنانا بہت کچھ ظاہر کرتا ہے۔یہ بھی کہ یہاں جب 19 فروری سے ایونٹ شروع ہوگا تو ایسی ہی پچز ملیں گی،چیمپئنز ٹرافی تاریخ میں پہلی بار 400 رنزبننے کا امکان ہوگیا ہے یا کم سے کم سابقہ ریکارڈز کے بکھرنے کا وقت آگیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ،ریکارڈز وہسٹری دیکھی جائے تو 1998 سے 2025 تک کھیلے گئے 8 ایونٹس میں کون سی ٹیم بڑ ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور بڑا مجموعہ سجانے کا اعزاز کسے حاصل ہے اور یہی نہیں بلکہ چیمپئنز ٹرافی میں بڑا ہدف کس نے حاصل کیا ہے اور وہ کیا ہے۔یہاں چیمپئنز ٹرافی تاریخ کے 5 بڑے مجموعی اسکور کا ذکر ہے،اس میں یہ بھی کلیئر ہوجائے گا کہ کون سی ٹیم کتنا بڑاہدف حاصل کرنے مٰن کامیاب ہوئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا اسکور
نیوزی لینڈ کا 347 رنز 4 وکٹ،بمقابلہ امریکا2004 چیمپئنز ٹرافی،اوول
پاکستان 338 رنز 4 وکٹ بمقابلہ بھارت۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 فائنل۔اوول
بھارت331 رنز 7 وکٹ بمقابلہ جنوبی افریقا،کارڈف۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017
انگلینڈ 323 رنز8 وکٹ بمقابلہ جنوبی افریقا،سنچورین،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2009
سری لنکا 322 رنز 3 وکٹ بمقابلہ بھارت،سری لنکا نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے نمایاں تعاقب میں سے ایک کو ختم کرتے ہوئے دیکھا۔ بھارت کے 321/6 کے تعاقب میں، سری لنکا نے آسانی کے ساتھ ہدف حاصل کر لیا، صرف 48.4 اوورز میں 322/3 کا اسکور بنا لیا۔
چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ،وریکارڈز،سب سے زیادہ میچز کون سا ملک ہارا،جان کر آپ یقین نہیں کریں گے