پرل۔کرک اگین رپورٹ۔صائم ایوب اور سلمان آغا نے پاکستان کو پہلا ون ڈے جتوادیا،پروٹیز کو شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جیسا کہ کرک اگین نے لکھا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف 240 رنز کا ہدف اسان ہے، اگر چہ اسے بابراعظم اینڈ کمپنی نے نہایت مشکل بنانے کی کوشش کی جب پاکستان کی چار صف اول کی وکٹیں 60 کے قلیل اسکور پر گر گئیں۔ وہاں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میچ پر حاوی ہو چکی تھی۔ ایسے میں نوجوان کھلاڑیوں اوپنر صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے پانچویں وکٹ پر141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 3 وکٹوں کی جیت دلوا دی ہے۔
اس سے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کی۔ جنوبی افریقہ کے 70 رنز کے آغاز کو دیکھا جائے،ہھر ہنرک کلاسین کی 86 رنز کی شاندار اننگز کو دیکھا جائے تو ایسا لگتا تھا کہ جیسے جنوبی افریقہ 300 پلس سکور کر جائے گا لیکن پاکستانی گیند بازوں کی شاندار پرفارمنس اور ایک روزہ کرکٹ میں محمد رضوان کی اعلیٰ ترین کپتانی نے میزبان ٹیم کو 239رنز تک محدود کر دیا۔
اوپنر ٹونی ڈی زورزی نے 33 ان کے ساتھ ریان رکلٹن نے 36 رنز بنائے ۔ڈیئر ڈوسین اور ٹرسٹن ٹوبس کی ناکامی نے پروٹیز کی کمر توڑی جو 8 اور ایک رن بناسکے۔ابتدائی چاروں وکٹیں سلمان علی آغا نے حاصل کیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ایک موقع پر 70 رنز پر کوئی آؤٹ نہیں تھا اور 88 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، یہاں سے پاکستانی گیند بازوں کا دباؤ شروع ہوا۔جنو بی افریقہ کی بیٹنگ لائن سنبھل گئی۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایڈن مارکرم جو کہ کپتانی کر رہے ہیں 35 رنز کا حصہ ڈال کر جب آؤٹ ہوئے تو پروٹیز کا سکور پانچ وکٹ پر 161 تھا اور پاکستان کو چھٹی وکٹ کہیں جا کر 211 کے مجموعے پر ملی جب مارکو جانسن 10 رنز بنا کر گئے ۔ساتویں وکٹ بھی جلد گر گئی لیکن پاکستان کی آٹھویں وکٹ بڑی قیمتی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 86 رنز بنانے والے کلاسین کو کلین بولڈ کر دیا ۔یہ بہت قیمتی وکٹ یوں تھی کہ اختتامی اوورز میں پروٹیز بڑا سکور کرنے میں ناکام ہوگئے ۔پروٹیز نے 50 اوورز کھیل کر 9 وکٹ پر 239 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے آٹھ اوورز کا سپیل کیا اور 32 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ان کے علاوہ ابرار احمد نے 10 اوورز کا پورا سپیل کیا اور انہوں نے بھی 32 رنز ہی دیے،2 وکٹیں لیں۔شاہین آفریدی 10 اوورز کے سپیل میں 46 رنز دے کر ایک وکٹ لے سکے۔صائم ایوب نے سات اوورز کیے اور 34 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی. حارث رؤف نے اننگ کا 50واں اوور کیا جو کہ ان کا ساتواں اوور تھا۔
پہلا ون ڈے،پاکستانی باؤلرز نے پروٹیز کو کا دیا،صرف 240 کا ہدف
پرل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب کا جب آغاز کیا تو نہایت عجب منظر تھا۔عبداللہ شفیق صفر اور کپتان محمد رضوان صرف ایک رنز بنا کر ایک طریقے پر ایک جیسے بولڈ ہوئے ۔ بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ہوئےاور 23 رنز بناکر کیچ دے گئے۔ اس کے بعد رہی سہی کسر کامران غلام کے رن آؤٹ نے پوری کر دی، جب وہ چار رن بنا کر اپنی غلطی سے وکٹ گنوا گئے ۔بیسویں اوور کا کھیل جاری تھا۔ رن اوسط بھی بہت خراب تھی۔ ایسے میں سلمان علی آغا صائم ایوب کا ساتھ دینے آئے اور دونوں نے آہستہ آہستہ اور پھر جارحیت کے ساتھ اس کو آگے بڑھایا ۔صائم ایوب نے اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری شاندار سنچری مکمل کی۔
صائم اور آغا کی شراکت 41.2 اوورز میں ٹوٹی۔اس وقت پاکستان کا اسکور 201 ہوا تھا۔39 رنز درکار تھے ۔52 بالیں باقی تھی۔141 رنز کی شراکت بنی۔صائم ایوب ربادا کی بال پر 109 رنز بنا کر کیچ ہو گئے۔دو رن کے اضافے سے نئے بیٹسمین عرفان خان کو بھی ربادہ نے اپنی گیند پہ کیچ کر لیا وہاں سنسنی خیزی پھیل گئی۔شاہین شاہ آفریدی کو تبریز شمسی نے جب صفر پر بولڈ کیا تو پاکستانیوں کو لگنے لگا کہ چوکرز کے مقابل بڑے چوکرز آگئے ہیں۔209 رنزپر 7 وکٹیں گر چکی تھیں،امیدیں اب صرف آغا سے بچی تھیں لیکن رن ریٹ بڑھ رہا تھا۔اب 24 بالز پر 26 رنزباقی تھے۔یہاں پروٹیز وکٹ کیپر سے کئی غلطیاں ہوئیں،ناقص فیلڈنگ سے پاکستان کو مواقع ملے۔47 ویں اوور میں سلمان علی آغا نے تبریز شمسی کو چھکا اور چوکا لگاکر اسکور 225 کردیا۔اب 18 بالز پر 15 رنز باقی تھے۔آخری اوور میں 2 رنزدرکار تھے۔آٖغا نے چوکا لگر کرپاکستان کو49.3 اوورز میں 3 وکٹ کی جیت دلوادی۔آغا 90 بالز پر 82 رنزکے ساتھ ناقابل شکست رہے۔نسیم شاہ 9 رنزپر ناٹ آئوٹ رہے۔ربادا اور بارٹمین نے 2،2 وکٹیں لیں۔
پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں برتری ہوگئی ہے۔