سنچورین،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 207 رنزکا ہدف دیاہے۔صائم ایوب کے اپنوں نے سنچری سے محروم کردیا،پاکستان ڈبل سنچری سے بڑاہدف سیٹ کرگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
صائم ایوب کی سنچری کی راہ میں اس کے اپنے ہی رکاوٹ بن گئے ۔اتنی تیزی کے ساتھ کھیلتے ہوئے بیٹسمین نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری کی جانب رخ کیا تو پورے اعتماد میں تھے کہ سنچری ہو جائے گی ،کیونکہ کافی گیندیں باقی تھیں، لیکن انہیں آخری دو اوورزمیں ان کے ساتھ کھیلنے والے عرفان خان نے موقع نہیں دیا اور بعد میں جب عباس آفریدی آئے۔ انہوں نے بھی موقع نہیں دیا ۔آخری اوور میں تو ایک بال بھی کھیلنے کو نہیں ملی جبکہ وہ 98 رنز پر گزشتہ اوور سے ناٹ آؤٹ تھے ۔انہوں نے 57 گیندیں کھیلیں۔ پانچ چھکے اور 11 چوکے لگائے ۔ان کے علاوہ بابرعظم 31 رنز بنا گئے۔ انہوں نے 20 بالیں کھیلیں۔محمد رضوان آج 11 رنز بنا سکے اور ان کے ساتھ تو عثمان خان آج ناکام رہے ۔وہ تین رنز کے مہمان بنے۔ طیب طاہر چھ رنز بنا کر اؤٹ ہوئے عرفان خان نے آخر میں شاندار بیٹنگ کی اور 16 بالوں پر 30 رنز بنا کر پاکستان کے مجموعے کو پانچ وکٹ پر 206 رنز تک پہنچا دیا ۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کرکٹ ٹیم سنجورین میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کھیل رہی ہے ۔پہلے میچ میں اسے شکست ہو گئی تھی۔ یوں سیریز میں واپسی کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے ۔بیٹرز نے کسی حد تک اپنا کام کر لیا ہے کہ پاکستان کا مجموعہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 206 رنز تک پہنچایا ہے۔ اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا تھا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ڈیان گلیم نے 21 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ اورٹینی برائٹ نے دو وکٹیں لیں۔51 رنزکی مار پڑی ہے۔