کرک اگین سپیشل رپورٹ۔سہہ ملکی کپ اور چیمپئنز ٹرافی،ایک سلیکشن کیلئے 4 سپنرز کو گرین سگنل،ڈرامائی شرط۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انتہائی معتبر ذرائع سے خبر ملی ہے کہ سہہ ملکی کپ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کا انتظار ہے ،اگر پاکستان کرکٹ ٹیم یہ میچ بھی ہار گئی اور اپنے ہی ملک میں ہونے والے ٹرائی نیشن کب کے فائنل میں نہ پہنچ سکی تو اس سکواڈ میں دو تبدیلیاں ممکن ہیں اور وہ جو دو تبدیلیاں ہیں وہ اسپنرز کو لایا جائے گا۔
اسپنرز کے لیے چار کھلاڑیوں کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے کرک اگین نے بہت کوشش کی ان کا نام جاننے کی، اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ یہاں اپنی طرف سے کوئی نام دینے کی فی الحال پوزیشن میں اس لیے نہیں ہیں کہ اس میں سے تین کھلاڑی نئے بتائے گئے ہیں، البتہ منتخب صرف ایک کھلاڑی ہوگا۔ لیکن اگر پاکستان کی کر کٹ ٹیم نے تین ملکی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا پھر بھلے وہ ہار بھی جائے تو اسی ٹیم پر اکتفا کیا جائے گا، جہاں تک حارث رؤف کا تعلق ہے ان کے متبادل کے لیے دو ناموں پر غور جاری ہے۔ اس کا اعلان آج متوقع ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ ابھی ہو۔
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان کے پاس اج رات یعنی منگل کی رات 11 فروری 12 بجے تک آئی سی سی کو حتمی نام جمع کرانے کا وقت موجود ہے ۔اس کے بعد بھی فٹنس ،ان فٹ کی بنیاد پر نام تبدیل کیے جا سکتے ہیں، تو کہانی جاری ہے اور ایک گروپ نہیں بلکہ حاوی گروہ کی جانب سے کوشش بھی جاری ہے ۔