لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔سٹیون سمتھ کی وجہ سے کیا چل رہا،صاحبزادہ فرحان کا انکشاف۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے سنچری بنانے اور ملتان سلطانز کی جیت میں اہم کردار کرنے کے بعد کہا ہے کہ
محنت سب کرتے ہیں، یہ نہیں ہے کہ میں کوئی الگ سے محنت کرتا ہوں۔ سارے لوگ محنت کرتے ہیں لیکن یہ کہ میں ڈومیسٹک کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں ،جس طرح میں نے ڈومیسٹک کھیلی،ضروری تھا، کیونکہ میرے میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ٹیم میں آنے کا اور یہی سب کے پاس یہی راستہ ہے۔ ڈومیسٹک کھیلے ۔یہاں پی ایس ایل میں آئے اور جتنا ڈومسٹک کا ساتھ ہوگا تو میرے خیال سے آپکو یہاں پہ زیادہ فائدہ دے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ فائدہ دے گا تو وہی ڈومیسٹک کھیل کے ا رہا ہوں۔ اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ۔
مثال دوں، ہمارے وہاں پشاور میں گراؤنڈ ہے۔ افتخار باہر ہوا تھا تو وہ لوکل بچوں کے ساتھ کھیلتا تھا۔ وہاں پر وہ 100 کرتا تھا۔ 50 کرتا تھا تو اس کو میں نے یہ کہا تھا کہ آپ یہ میچز کیوں کھیلتے ۔اس نے کہا کہ میری فارم نہیں ہے اور میں یہاں سے فارم لے کے جاؤں گا تو ڈومسٹک تو بہت بڑی کرکٹ ہے۔
امریکا میں کھیلنے جاتا،اس کیلئے نہیں کھیلوں گا،شرجیل خان
سٹیون سمتھ کی وجہ سے بہت زبردست اور چل ماحول ہے اور کافی سمجھاتے ہیں اور نیٹ میں اس کے ساتھ میں کوشش کرتا ہوں کہ میں چلا جاؤں تاکہ اس سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے لیکن شان بھائی میرے سے آگے کبھی جاتا ہے لیکن میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ اس کے ساتھ نیٹ میں رہوں، کیونکہ اگر ایک چیز بھی آپ کسی سے سیکھ جاتے تو کافی اہم ہوتی ہے۔
پی ایس ایل11،ملتان سلطانز کی بڑی جیت،ٹیبل پر پہلی پوزیشن،حیدرآباد کی ناکامی میں ہیٹ ٹرک
