کیپ ٹائون۔کرک اگین رپورٹ۔صائم ایوب برے انداز میں زخمی،کھلاڑی اٹھاکر لے گئے،ہسپتال منتقلی،پروٹیز فینز افسردہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز ابتدائی گھنٹے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بڑا جھٹکا۔ اس کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب عجب انداز میں ان فٹ ہو گئے۔
پروٹیز بیٹر کی شاٹ کو عامر جمال نے باؤنڈری لائن کے قریب جا کر روکا اور اس کے لیے انہوں نے ڈائیو لگائی ۔ بال اپنے پیچھے آنے والے فیلڈر صائم ایوب کی طرف پھینکی۔ صائم ایوب اس کو اٹھانے کے لیے اپنے انداز میں ڈائیو لگانے لگے اور ان کا پاؤں مڑ گیا اور اس کے بعد ان کی چیخیں نکلنے لگیں۔ محمد رضوان بھاگ کر آئے اور ان کو تھپکیاں دے کر تسلی دی۔ فزیو آئے۔ کافی دیر تک ان کا ویٹ کیا جاتا رہا۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ،پاکستان الیون کا اعلان،ٹاس اپ ڈیٹ
تاخیر کو برداشت نہیں کیا جاتا۔ امپائرز نے کھیل شروع کرنے کا اعلان کیا ۔فزیو اور دوسرے فیلڈرز صائم ایوب کو اٹھا کر بائونڈری لائن کے باہر لے گئے ۔کافی دیر تک وہاں علاج چلتا رہا۔ ان کے پاؤں پر پٹی باندھی گئی لیکن ان سے کھڑا نہیں ہوا گیا۔ دو کھلاڑیوں کے کندھے پر وہ لنگڑاتے ہوئے چلتے ہوئے پویلین کی طرف گئے۔ انہیں ہسپتال بھیجا جارہا ہے اور خیال یہ ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ نہیں کر سکیں گے۔ یوں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان ہوا ہے ۔ان کے زخمی ہونے پر پروٹیز فینز کی افسردہ تصاویر بھی وائرل ہوگئی ہیں۔ان کی جگہ عبد اللہ شفیق فیلڈ کیلئے موجود تھے۔
جنوبی افریقہ نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 30 رنز بنا لیے ہیں