کیپ ٹائون۔کرک اگین رپورٹ۔صائم ایوب انجری اپ ڈیٹ،مکی آرتھر کا ان کیلئے پھر آئی سی سی سے مطالبہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی صائم ایوب شدید ان فٹ ہیں ،وہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کیپ ٹاؤن ٹائون سے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے ۔ان کے ٹخنے میں فریکچرسا ہے، جو سنجیدہ نوعیت کا ہے ،وہ بیٹنگ نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان اپنے ایک کھلاڑی سے محروم رہے گا ۔
یہاں پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک مرتبہ پھر مخاطب کیا ہے اور اپنا سابقہ مطالبہ دہرایا ہے ،انہوں نے لکھا ہے کہ صائم ایوب جیسی سیریس انجری کسی بھی ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہوتی ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا ،پھر دہراتا ہوں کہ ایسی سنجیدہ انجریز کے لیے متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ آئی سی سی ایسے واقعات کے لیے فیصلہ کرے گی۔
صائم ایوب برے انداز میں زخمی،کھلاڑی اٹھاکر لے گئے،ہسپتال منتقلی،پروٹیز فینز افسردہ
دوسری جانب ائی سی سی کے اصول یہ ہیں کہ کنکشن چوٹ لگنے سے یعنی سر پر چوٹ لگنے والے کھلاڑی کا متبادل لیا جا سکتا ہے لیکن اس کے علاوہ کچھ اور ہو تو متبادل نہیں ہوتا ۔