کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ۔صائم ایوب ویسٹ انڈیز سیریز سے بھی باہر،چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں،نیوز آگئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ صائم ایوب نہ صرف جنوبی افریقا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں بلکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں شروع ہونے والی اس ماہ کی 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز سے بھی باہر ہیں۔اگلے ماہ سے کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے بھی آئوٹ ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس کا اعلان جلد ہی کرے گا۔
صائم ایوب کے ٹخنے میں بڑی چوٹ ہے اور فریکچر ہوا ہے،ان کی رپورٹیں انگلینڈ بھی بھیجی گئی ہیں۔جلد ہی وہ علاج کیلئے لندن روانہ ہوجائیں گے۔
صائم ایوب انجری اپ ڈیٹ،مکی آرتھر کا ان کیلئے پھر آئی سی سی سے مطالبہ
پاکستان کرکٹ کیلئے بڑا دھچکا یہ ہے کہ صائم ایوب پاکستان کیلئے ون ڈے کرکٹ کے بہترین کرکٹر ہیں،انہوں نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں بھی ثابت کیا ہے۔اب ان کی جگہ فخرزمان کی واپسی یقینی ہے اور پی سی بی تھنک ٹینک پہلے ہی سوچ چکا ہے۔جیسا کہ کرک اگین نے نیوز بریک کی تھی کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان 12 جنوری تک کیا جانا ضروری ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری ہوچکا۔19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگی۔
صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنوں میں چوٹ لگواگئے تھے۔
صائم ایوب برے انداز میں زخمی،کھلاڑی اٹھاکر لے گئے،ہسپتال منتقلی،پروٹیز فینز افسردہ