ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ساجد خان نے پوری انگلش ٹیم کو اچک لیا،7 شکار،پاکستان کو 75 رنزکی سبقت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی اسپنرز کا جال رات کے وقفہ سے بھی کمزور نہیں پڑا۔انگلینڈ ٹیم آج میچ کے تیسرے روز ابتدا سے ہی جکڑی محسوس ہوئی۔آتے ہی وکٹین جھڑنے لگیں۔ساجد خان نے رہی سہی امیدیں بھی توڑ دیں۔انگلینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف خسارے کی کمی کا خواب پورا کرنے میں ناکام رہی اور اوورز میں صرف رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں پاکستان نے رنزکی برتری حاصل کی ہے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کی چ،مکتی صبح انگلش ٹیم نے 239 رنز 6 وکٹ اننگ سے آغاز کیا،9 رنز کے اضافہ سے اسے دن کے پہلے اور اننگ کے 7 ویں نقصان کا سامنا کرنا پڑا،جب بریڈن کارسساجد خان کو چھکے کی کوشش میں سعود شکیل کو کیچ دے گئے،جنہوں نے سامنے بائونڈری لائن پر مشکل کیچ پکڑا،ان کے 4 رنز تھے،یہ ساجد کی اننگ میں 5 ویں وکٹ تھی۔مزید 8 رنز کے اضافے کے ساتھ میتھیو پوٹس ساجد خان کی خوبصورت بال پر ایسے کلین بولڈ ہوئے کہ ہکا بکا رہ گئے۔وہ 6 رنز کرسکے۔6 رنز کے اضافے کے ساتھ 262 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کو بڑا نقصان ہوا،ان کے وکٹ کیپرجیمی سمتھ 21 رنزبناکر صائم ایوب اور نعمان علی کا گٹھ جوڑ بنے۔یوں پاکستان نے انگلینڈ کی 9 وکٹیں 262 پر حاصل کرلیں۔جیک لیچ اورشعیب بشیر نے آخری وکٹ پر یہ سوچ کر رنزبنائے کہ جتنا ممکن ہو،پاکستان کی برتری کو کم کیا جاسکے۔اس میں خاصے کامیاب رہے،انگلش ٹیم اس میں کامیاب ہوئی اور ٹوٹل کو 262 سے 291 تک لے گئی،اس کا سہرا جیک لیچ کو جاتا ہے،جنہوں نے25 بالز پر 25 ناقابل شکست رنزبنائے،شعیب بشیر آئوٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے جو9 رنزبناسکے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم،پچ پر مٹی،گہرے نشانات،گڑھے،گرائونڈ سٹاف کی محنت دیکھیں
پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بائولر ساجد خان تھے،انہوں نے 26.2 اوورز میں 111 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی نے بھی طویل اوورز کئے،انہوں نے 28 اوورز میں 101رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
انگلینڈ کی پہلی اننگ 67.2 اوورز میں 291 رنزبناکر تمام ہوئی۔پاکستان اپنی دوسری اننگ 75 رنزکی برتری کے ساتھ شروع کرنے والا ہے۔