دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔سلمان آغا 12 بالز پر 3،ماڈرن ڈے کرکٹ؟امپائرز کے اکثر فیصلے پاکستان کے خلاف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ امپائر کے ہاف درجن کے قریب فیصلے پاکستان کے خلاف کیوں گئے۔ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں امپائرز بدبائو میں تھے یا کچھ اور ماجرا تھا۔یہ دیکھنا ہوگا ۔پاکستانی اننگ کے دوران 6 سے 7 ایل بی ڈبلیو کے فیصلے دیئے،جن میں سے 4 اوور ٹرن ہوئے۔یہ رویہ پاکستانی بائولنگ اور بھارتی اننگ کے دوران نہیں تھا۔
پاکستان نے شاہین آفریدی کے 4 چھکوں کی مدد سے 9 وکٹ پر 127 رنزبنائے۔یہ اس پچ پر وننگ سکور تو نہیں تھا لیکن اپنی سپن بیٹری کو دیکھتے ہوئے فائٹنگ سکور بن سکتا تھا۔
اوپنر صائم ایوب مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر گئے۔صاحبزادہ فرحان نے 44 بالز پر 40 رنزکی اننگ کھیلی۔وکٹ کیپر محمد حارث 5 بالز پر 3 کرکے چلتے بنے۔کپتان سلمان علی آغا 12 بالز پر 3 کرسکے ۔کیا یہ بہتر کپتان ہیں ۔کیا یہ بہتر سٹرائیک ریٹ کے بیٹر ہیں یا مھمد رضوان ان سے کئی درجے بہتر تھے۔اسی طرح بابر اعظم اگر رک کرکھیلیں تو پرابلم لیکن آج جو زیادہ بالیں کھیل گیا،اس کی معافی ہے۔
یہ ماڈرن ڈے کرکٹ ہے؟یہ مائیک ہیسن کی پالیسی ہے یا اس کا کندھا ہے۔
