ڈھاکا۔کرک اگین
سلمان علی آغا پر بھاری جرمانے کا امکان،سپورٹس مین سپرٹ نہیں،قانون پکڑیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا پر بھاری جرمانے اور ڈی پوائنٹ میرٹ پوائنٹ جاری ہونے کا امکان اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ آج ہی ہو جائے گا ۔کل اعلان ہوگا۔اگرچہ بنگلہ دیشی کرکٹر نے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کی اور سلمان علی آغا کو رن آؤٹ کیا لیکن بہرحال کرکٹ کی قانون کی کتاب میں وہ آؤٹ تھے اور سپورٹس مین سپرٹ کا کوئی قانون نہیں کہ بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا کرتے ۔وہ سپورٹس مین سپرٹ ہوتی ہے اور اس پہ کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ جی ہاں۔ سلمان علی آغا نے پھر غصے میں ہیلمٹ دے مارا۔ مہدی حسن مرزا نے بال کی۔رضوان نے سیدھا کھیلا۔ سلمان علی آغا بیچ میں آگئے ۔مرزا سیدھا فیلڈر تھے گیند روکنے لگے ۔بیچ میں وہ آگئے الٹا سلمان گیند اٹھا کر دینے کی کوشش کر رہے تھے لیکن باؤلر نے جو کہ فیلڈر بھی تھے انہوں نے پہلے ہی گیند پک کر کے تھرو کر دی امپائر سے آؤٹ کی اپیل کی۔ بیٹر احتجاج کرتے رہ گئے لیکن تھرڈ امپائر کو ریویو کیا اور وہ آؤٹ قررا دیئے گئے
پاکستان کی ٹیم 48ویں اوور کی تیسری گیند پر 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کے بیٹر معاذ صداقت نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سلمان آغا 64 اور محمد رضوان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
صاحبزادہ فرحان نے 31 اور فہیم اشرف نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔ رشاد حسین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے ابرار کی جگہ حارث کو کھلایا۔
