راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔سلمان علی آغا نے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ بتادیا،شاداب خان کہاں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے پاکستان کے سکواڈ کے متعلق کپتان سلمان علی آغا نے بڑی بات کردی۔کہتے ہیں کہ 15 کھلاڑی قریب فائنل ہوگئے ہیں۔ان کا مطلب یہ تھا کہ یہی ٹیم ہی فائنل ہوگی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں سہہ ملکی کپ فائنل میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی 6 وکٹ کی جیت کے بعد وہ صحافیوں سے بات کررہے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس محمد نواز،ابرار احمد،صائم ایوب ودیگر جیسے سپنرز موجود ہیں۔محمد نواز ہمیشہ شاندار رہے۔ہم انہیں ہمیشہ اہمیت دیتے لیکن آپ میڈیا کے لوگ نہیں دیتے۔شاداب خان بد قسمتی سے انجری کا شکار ہوئے لیکن وہ نائب کپتان تھے۔جب ضرورت پڑی اور وہ آئے تو اچھا ہوگا۔
سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ سلا کا شروع اچھا نہ تھا لیکن اب ہم کافی جیتے ہیں،اس لئے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے تیار ہیں۔یہی 15 کھلاڑی قریب فائنل ہیں۔سری لنکن پچز پر 200 سکور نہیں بنا کرتے،اگر بننے لگیں گے تو ہم بنائیں گے بھی اور ہدف کا تعاقب بھی کریں گے۔
