کرک اگین رپورٹسلمان علی آغا کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ،بابر اعظم کا فینز کو بڑا مشورہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ۔اپنے آپ کو بابر کا فین بناڈالا۔ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی ضمانت دے دی۔
ادھر بابرعظم نے پاکستانی فینز سے کہا ہے صرف میری سپورٹ نہ کیا کریں۔ باقیوں کو بھی کریں۔ وہ بھی پاکستانی ہیں۔
قذافی سٹڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹی 20 جیتنے اور سیریز اپنے نام کرنے کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی کاسافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ۔گزشتہ ماہ دبئی میں بابر اعظم اور رضوان کے حوالے سے کیے گئے سوالوں پر حقارت سے جواب دینے والے سلمان علی آغا نے کہا ،میں تو ان کا فین ہوں، جیسے بھی حالات ہوں ،ان کی سکلز اور ان کی کوشش دیکھنے لائق ہوتی ہیں۔ 2026 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں وہ کھیلیں گے ۔گارنٹی دینے لگ گئے، جیسے کرکٹ بورڈ ہوں۔کیا یہ کہنا ہے۔
ادھر بابر اعظم نے براڈکاسٹرز سے میچ کے بعد بار کرتے ہوئے کہا، میں اپنی گیم ہی کر رہا ہوں۔ ہر میچ سٹرائک ریٹ کا نہیں ہوتا ۔سٹرائیک ریٹ لوگوں کا فرض کردہ فارمولا ہے۔ عامرسہیل نے ان کی حمایت کی اور بابر اعظم نے پا…
