| | | | |

سلمان بٹ تقرری تنزلی۔کن 2 اہم افراد نے استعفے کی دھمکی دی،چیف سلیکٹر کب جانے والے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

سلمان بٹ تقرری کے خلاف جہاں نگران وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ناپسندیدگی کا رد عمل آیا تھا،وہاں پاکستان کرکٹ سے 2 افراد کی جانب سے استعفے کی دھمکی بھی کام دکھاگئی تھی۔ایسے میں پاکستان کرکٹ کو افرا تفری میں چلانے والے حرکت میں آگئے۔

کرک اگین کو ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی پی سی بی کو استعفے کی دھمکی دی تھی اور اپنے وٹس ایپ میسج میں کہا تھا کہ ایسے حالات میں ان کے لئے مشکلات ہونگی اور سلمان بٹ کی مشاورت سے نیوزی لینڈ کی سلیکٹ کردہ ٹیم کے ساتھ وہ نیوزی لینڈ نہیں جائیں گے گے۔آسٹریلیا دورے کے ساتھ وطن واپس ہونگے۔اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجود ایک عہدیدار نے بھی استعفے کی دھمکی دی تھی۔

تمام تر ذمہ داری اپنے سر لینے والے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کیلئے اب اس عہدے پر رہنا اور بھی مشکل ہوگیا ہے۔شاید ہی وہ زیادہ دیرقیام کرسکیں۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے وہ ٹیم سلیکٹ کریں گے لیکن اس کے بعد  وہ بھی گھر کی راہ لیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *