ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔آئی پی ایل فرنچائز کیوں نہ خریدی،سلمان خان نے پہلی بار لب کھول دیئے،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز کے مالک کیوں نہیں بنے، حالانکہ انہیں یہ موقع اس وقت پیش کیا گیا تھا جب 2008 میں ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تھا۔
آئی پی ایل 2008 میں شروع ہوا، اس کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ بن گئی ہے، جس نے سرفہرست کھلاڑیوں اور مشہور شخصیات کو راغب کیا۔ممبئی میں ایک حالیہ تقریب کے دوران، 59 سالہ اداکار سلمان خان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی شاہ رخ خان، جوہی چاولہ، اور پریتی زنٹا جیسی آئی پی ایل ٹیموں میں شامل ہونے پر غور کیا ہے، جو تمام آئی پی ایل ٹیموں کے شریک مالک ہیں۔
سلمان نے پہلے اپنے ٹریڈ مارک مزاح کے ساتھ جواب دیا، آئی پی ایل کے لیے بہت پرانے ہو گئے ہم ۔ سلمان نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کے سفر کے آغاز میں ہی موقع ان کے پاس آیا تھا۔ آئی پی ایل کی پیشکش پہلے کی گئی تھی، لیکن میں نے اسے قبول نہیں کیا، انہوں نے اعتراف کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے پچھتاوا ہو۔میں خوش ہوں۔