| | | |

شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کا بڑا بیان،کیریئر چھوڑنے کی وجہ بھی بتادی

 

لندن،حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ

شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کا بڑا بیان،کیریئر چھوڑنے کی وجہ بھی بتادی۔تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ زندگی میں صبر کرنا آگیا ہے۔اب ہر بات کو کہنے یا فیصلہ کرنے سے قبل بہت سوچتی ہوں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے  ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ جس دنیا میں ہم رہتے ہیں۔بہت کچھ چل رہا ہوتا ہے لیکن کچھ ایسے قریبی ساتھی رکھیں جو بتائیں کہ سچ کیا ہے،اصل میں کیا چل رہا ہے۔لگژری لائف اہم نہیں۔سوشل میڈیا کے حوالہ سے افسوس ہوتا ہے کہ بغیر تحقیق کے بات ہوتی ہے،پھر جذباتی گالیاں دینے لگتے ہیں۔سچ اہم ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ نے کہا ہے کہ مشہور لوگوں سے توقعات ہوجاتی ہیں،سب کی توقعات پوراکرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔میں نے ایسا سوچا بھی نہیں ہے۔ٹینس کو کیریئر کے عروج پر ختم کرنا چاہتی تھی،اس لئے  میں نے فیصلہ کیا،ایک سال قبل ہی فیصلہ کرلیا تھا،یہ اس لئے کہ جب لوگ پوچھیں تو میرے پاس جواب ہو۔باڈی کو دیکھنا پڑتا ہے تو کچھ آپریشنز ہوچکے تھے۔پھر میں ماں بھی بن گئی،اس سے صبر زیادہ آگیا۔اب کوئی بھی فیصلہ سے قبل سوچتی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے روزہ اور عید کا حقیقی مطلب بیان کردیا،شعیب ملک ثنا کے ساتھ ماڈلنگ پر

ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ زندگی بدل گئی ہے۔اب وہ نہیں جو چمک دمک ہو بلکہ یہ ہے کہ جو اصل ہو۔انہوں نے صبر کی باتیں ،فیصلہ سازی کے حوالہ سے جو باتیں کیں،وہ اسی تناظر میں تھا کہ ان کی شادی ناکام ہوچکی ہے۔

اس سال کے شروع میں شعیب ملک نے دوسری شادی کے ساتھ دھماکا کیا تھا،ان کی شادی ثنا جاوید سے ہوچکی۔اس کے فوری بعد ثانیہ مرزا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر شعیب ملک سے خلع لے لی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *