کولمبو ،کرک اگین رپورٹ
سرفراز کے سر پر چوٹ،اننگ ختم،ہسپتال بھیجنے کا فیصلہ
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو کولمبو کے ہسپتال بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹیم منیجمنٹ ان کا سکین کروائے گی۔اس کی رپورٹ کی روشنی میں سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں ان کے متبادل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب وہ بیٹنگ کیلئے آئے تو ان کے ہیلمٹ پر بال لگی۔وہ 22 بالز پر ناقابل شکست 14 رنز کے ساتھ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ہیں۔
دائیں ہاتھ کے کھلاڑی، جو 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے، پہلی گیند ہیلمٹ پر لگواگئے تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق، اگر کوئی کھلاڑی میچ کے دوران سر یا گردن کی چوٹ کے نتیجے میں اُلجھن کا شکار ہو جاتا ہے، تو کنکشن کی تبدیلی کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
اگر شرائط پوری ہو جاتی ہیں، تو طبی نمائندے یا ٹیم کا مینیجر میچ ریفری کو کنکشن ریپلیسمنٹ کی درخواست جمع کرائے گا۔
عبداللہ شفیق ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہیں۔