| | | | |

سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ سے باہر،رضوان شامل،کرک اگین نیوز کی تصدیق

 

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

 

کرک اگین ڈاٹ کام نیوز کی فوری تصدیق۔سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ان۔کی جگہ محمد رضوان نے لے لی ہے۔ساتھ میں پاکستان ٹیم منیجمنٹ کی پالیسی بھی کلیئر ہوئی ہے کہ وہ آج سری لنکا کے خلاف اپنی دوسری اننگ کھیل کے آخری سیشن میں ڈکلیئر کر سکتا ہے۔

سرفراز کی جگہ رضوان کو کنکشن کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سنگھالی سپورٹس کلب میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو کنکشن متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب میچ ریفری ڈیوڈ بون نے متبادل کے لیے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی درخواست کو قبول کر لیا ۔

سرفراز کے سر پر چوٹ،اننگ ختم،ہسپتال بھیجنے کا فیصلہ

تیسرے دن دوپہر کے سیشن میں آسیتھا فرنینڈو کے باؤنسر کو ڈک کرتے ہوئے سرفراز کو سر پر چوٹ لگی۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *