| | | | | | | |

سرفراز کا ٹی 20 کیریئر تمام،معین خان نے تو فائر ہی ماردیا

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

سرفراز کا ٹی 20 کیریئر تمام،معین خان نے تو فائر ہی ماردیا۔اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے ٹیم کی پی ایس ایل 8 کی ناکامی کا ساراملبہ کپتان سرفراز احمد پر ڈالتے ہوئے انہیں ٹی 20 کرکٹ چھوڑنے کا کہدیا ہے،ساتھ ہی یہ بھی اشارہ کردیا ہے کہ سابق پاکستان کپتان کا ملکی ٹی 20 یا پی ایس ایل کرکٹ کا سفر اب تمام ہوا ہے۔یوں کرک اگین کی چند روز قبل کیا س نیوز کی تصدیق ہوگئی ہے،جس میں دعویٰ کیا تھا کہ سرفراز کی پکی چھٹی طے۔

سرفراز احمد سمیت تھنک ٹینک خطرےمیں،اعظم خان پھر بھی سلیکٹ ہونگے،رمیز،بابر کا عامر کو بھی جواب

راولپنڈی میں ملتان سلطانز سے شکست اور پی ایس ایل 8 کی مہم بلکہ ناکام مہم کے خاتمہ پر ہیڈ کوچ معین خان نے پریس کانفرنس کی اور کہا ہے کہ سرفراز احمد کا ٹی 20 کیریئر 2 سال سے قریب ختم ہی تھا،حالیہ عرصہ میں انہوں نے پاکستان کے لئے کم بیک کیا تو امید تھی کہ وہ پرفارم کریں گے لیکن نہ چل سکے۔اب سرفراز احمد کو خود دیکھنا اور سوچنا چاہئے کہ ان کی جگہ کہاں بنتی ہے اور کس نمبر پر بنتی ہے۔ان کا مقابل کیسا ہے۔محمد رضوان ورلڈکرکٹ میں پہلی 2 پوزیشنز میں سے ایک پر رہتا ہے،اب اس سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

معین خان کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے دیکھنا پڑے گا کہ وہ کیا پرفارم کررہے ہیں،ان کا مقابل اوپننگ پوزیشن پر چھایا ہے۔اب پاکستان کی نمائندگی کے لئے اس سے بہتر جانا ہوگا۔رضوان نے 5 سال میں بڑی محنت کی،اسے فائدہ ہوا ہے۔سرفراز یا اپنی محنت ڈبل کریں یا پھر ینگسٹرز کے لئے جگہ چھوڑدیں۔سرفراز کا ٹی 20 کیریئر تمام،معین خان نے تو فائر ہی ماردیا۔مجھے یاد ہے کہ جب میں کرکٹ سے جارہا تھا تو میں نے سرفراز کو بیک کیا تھا،اسے اعتماد دیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *