ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
زمبابوے آئی سی ی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 میں پہنچ گیا ہے،اس نے ہائی وولیٹیج گروپ بی کے آخری میچ میں سکاٹ لینڈ ٹیم کو 5 وکٹ سے شکسے دے کر گھر کا راستہ دکھایا ہے۔یوں آئی سی سی سپر12 کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے،جہاں 6،6 ٹیموں کے 2 گروپس کل سے ایکشن میں ہونگے۔ اس کے ساتھ ہی کرکا گین کی اس سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہوئی ۔
گروپ بی سے آج پہلے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا،اس گروپ سے آئرلیند اور زمبابوے نے سپر 12 میں قدم رکھے ہیں۔گروپ بی میں پہلا نمبر ہونے کے باعث زمبابوے ٹیم سپر 12 کے گروپ 2 میں گئی ہے،جہاں پاکستان ،بھارت وغیرہ ہیں اور نیدرلینڈز نے بھی وہیں قدم رکھے ہیں۔گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر آئرلیندزٹیم سپر 12 کے گروپ 1 میں پہنچی ہے،جہاں آسٹریلیا اور انگلینڈ وغیرہ ہیں۔سری لنکا بھی وہیں پہنچی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ایک اور ہنگامہ خیزدن، آج چارامیدوار،سیٹیں2،کون جیتےگا
زمبابوے نے133 رنز کے آسان ہدف کو زبردست مزاحمت کے ساتھ حاصل کیا۔حسب توقع سکندر رضا دیوار بنے،اس بار ان کا ساتھ کپتان کریگ ایرون نے دیا۔7 پر 2 اور 42 پر 3 وکٹ کھونے کے بعد دونوں بیٹرز نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔ کریگ ایرون 58 اور سکندر رضا نے40 رنزبنائے۔ایرون کی کیریئر کی چھٹی جب کہ ورلڈ ٹی 20 کی پہلی ہاف سنچری تھی۔زمبابوے نے ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
ایک موقع تھا کہ جب سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا لیکن وہ اچھی شروعات کے بعد باقی میچز ہارگیا۔زمبابوے آج کے دور میں کامیاب پیش قدمی کی ہے۔
اس سے قبل سکاٹش ٹیم پہلے کھیلی،ٹاس جیتی اور صرف 132 رنزبناسکی۔اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ،ویسٹ انڈیز باہر،آئرلینڈسپر 12 میں داخل