ہملٹن،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے،کیوی ٹیم میں 6 سال بعد کس کی واپسی،کون زخمی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے 2 اپریل کو صبح 3:00 بجے کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔ فی الحال، سیریز میں توازن برقرار ہے اور پاکستان کی دوسری جیت کے ساتھ یہ برابر ہو جائے گی اور تیسرامیچ فیصلہ کن ہوگا۔
مجموعی طور پر نیوزی لینڈ اور پاکستان ون ڈے میں 120 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ پاکستان 61 فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے 55 جیتے ہیں۔ تین میچ بے نتیجہ ختم ہوئے اور ایک برابر رہا۔نیوزی لینڈ نے سیڈن پارک میں 35 ون ڈے کھیلے ہیں، جن میں 25 جیتے، 7 ہارے، اور 3 بے نتیجہ رہے۔اکستان نے سیڈن پارک میں 4 میں سے 1 میں جیت اور باقی 3 نیوزی لینڈ نے جیتےہیں۔سیفرٹ کی چھ سال بعد ون ڈے میں واپسی نیوزی لینڈ کے ان فارم مڈل آرڈر بلے باز مارک چیپ مین دائیں ہیمسٹرنگ کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔