ٹرینڈاڈ،کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ون ڈے،پھر بارش،اوورز کٹنا شروع،کب کھیل شروع ہوسکتا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی وجہ سے دوسری بار روکا گیا ہے۔اب اوورز کٹیں گے۔
اس وقت بھی تیز بارش جاری ہے۔ٹرینڈاڈ میں تیز بارش کے سبب کھیل روکا گیا۔پاکستان کیلئے اب مشکلات ہونگی۔
اگر پاکستان دوبارہ بیٹنگ نہیں کرتا ہے، اور ویسٹ انڈیز کو 33 اوور کا ہدف ہے، تو یہ 158 ہو جائے گا۔ ہم ابھی ان سب سے بہت دور ہیں،
پاکستان نے33.5 اوورز میں 6 وکٹ پر139 رنزبنائے ہیں۔حسن نواز 17۔محمد نواز 5 پر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل سلمان علی آغا 9،حسین طلعت 31،محمد رضوان16،بابر اعظم صفر،عبد اللہ شفیق26 اور صائم ایوب 23 پر آئوٹ ہوئے۔
جیڈن سیئلز نے 16 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
پاکستان نے 3 تبدیلیاں کی ہیں۔
