لائوڈر ہل۔کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ٹی 20،لاپرواہی والا آغاز،آخری5 اوورز میں مشکوک بیٹنگ،پاکستان کی کہانی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ۔ویسٹ انڈیز کے فیلڈرز نے آج کچھ اچھی فیلڈنگ کی تو پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع میں ہی دباؤ کا شکار ہو گئی۔ 23 رنز پر تین وکٹیں گنوانے والی ٹیم کی چوتھی وکٹ بھی 53 کے سکور پر گری۔ یہ تو حسن نواز اور سلمان علی آغا نے اچھی بیٹنگ کر کے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچایا لیکن جیسے ہی حسن نواز 40 رنز صرف 23 بالز پر اور سلمان علی آغا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ساتھ میں فہیم اشرف صفر پر گئے۔ ان سے پہلے فخر زمان 20 رنز کر سکے اور ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان تین، محمد حارث چار رنز کے مہمان بنے۔صائم ایوب 7 بناگئے تھے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 117 کے اسکور پر گری اور 17 واں ہی اوور تھا۔
پاکستان کو 8 واں نقصان 130 پر اس وقت ہوا،جب محمد نواز 2 رنزبناکر پویلین لوٹے۔پاکستان کے بیٹرز 15 اوورز کے بعد بائونڈری لگانا بھول گئے۔حارث رئوف کی جگہ لائے جانے والے حسن نواز بالز کھیل گئے اور کرسکے۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 133 رتزبنائے۔حسن علی 10 بالز پر 8 کرسکے۔پاکستان نے آخری 5 اوورز میں کوئی بائونڈری نہ لگائی۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے19 رنز دے کر 4 آئوٹ کئے۔
