تراونت پورم،کرک اگین رپورٹ
Image by AP
دوسرا ٹی 20میچ،آسٹریلیا کو پھر شکست،بھارت جیت کر بھی نہیں خوش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیت لیا ہے۔اتوار کوکھیلے گئے میچ میں اس نے کینگروز کو 44 رنز سے شکست دے کر 5 میچزکی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل کرلی ہے۔آئی سی سی میگا ایونٹ ورلڈکپ فائنل کی شکست کا غم بھارت سے جانہیں رہاہے اور یہی وجہ ہے کہ فتح سے حقیقی خوشی نہیں ہے،۔
مہمان ٹیم 236 رنزکے تعاقب کے وزن میں گرتی گئی۔ایک موقع پر ٹم ڈیوڈ نے کوشش کی لیکن وہ بھی 22 بالز پر 37 کرکے گئے،ان کے ساتھمارکس سٹوئنز 25 بالز پر تیز45 کرکے آئوٹ ہوئے تو امیدیں دم توڑگئیں،پہلے میچ کے سنچری میکر جوس انگلش صرف 2 کرسکے۔سٹیون سمتھ19 اور گلین میکسویل جیسے نام 12 تک محدود رہے۔پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر191 رنزتک محدود رہی اور 44 رنزسے میچ ہارگئی۔بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے3 اوررو بیشونی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔کپتان میتھیو ویڈ23 بالز پر 42 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کیمپ میں ثقلین مشتاق کے چرچے،ہیڈکوچ کا بڑا اعتراف
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کربھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے 4 وکٹ پر 235 رنزبنائے۔ایشان کشن نے 32 بالز پر 52 کی اننگ کھیلی۔جیکوارڈ نے 42 بالز پر 58 کئے۔جیسی وال نے 25 بالز پر53 کی اننگ کھیلی۔دونوں اوپنرز نے 6 سے کم اوورز میں 77 رنزکی اننگ کھیلی۔آسٹریلیا کے نیتھن ایلیس نے 45 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔
چیمپئنز ٹرافی،بھارت کے پاکستانی دورے کیلئے پی سی بی کی کڑی شرط،بھارت کا جواب،آئی سی سی کا گریز