چیمپئنز ٹرافی،بھارت کے پاکستانی دورے کیلئے پی سی بی کی کڑی شرط،بھارت کا جواب،آئی سی سی کا گریز

لاہور،ممبئی،کرک اگین رپورٹ

چیمپئنز ٹرافی،بھارت کے پاکستانی دورے کیلئے پی سی بی کی کڑی شرط،بھارت کا جواب،آئی سی سی کا گریز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی سی بی کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف اور سی او او سلمان نصیر نے احمد آباد میں آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ سے ملاقات کی، پاکستان میں فروری مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام نے ہندوستانی بورڈ (بی سی سی آئی) کے دوبارہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا اور واضح کیا کہ کسی بھی صورت حال میں آئی سی سی کو ٹورنامنٹ پر یکطرفہ فیصلے لینے سے گریز کرنا چاہیے۔

بابر اعظم نے پھر دل جیت لئے

انہوں نے کہا کہ پی سی بی حکام نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ اگر بھارت سیکیورٹی کی بنیاد پر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو عالمی ادارہ ایک آزاد سیکیورٹی ایجنسی کا تقرر کرے۔ذرائع نے بتایا کہ اشرف اور نصیر نے آئی سی سی کے اجلاس میں واضح کیا تھا کہ پاکستان اپنے میزبانی کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

رضوان کا حیران کن رد عمل،عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ کے بعد پہلا بیان،ویسٹ انڈین کرکٹر بھی کنارہ کش

انہوں نے کہا،بی سی سی آئی کے نمائندے نے برقرار رکھا کہ 2025 میں ہندوستان کے پاکستان میں کھیلنے کے بارے میں کوئی بھی کال صرف ان کی حکومت کرے گی اور وہ اس فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *