کرک اگین رپورٹ۔پہلا روز ختم۔آسٹریلیا 286 پر باہر۔دوسرا ٹیسٹ،آسٹریلیا کو ہمیشہ کی طرح آکسیجن مل گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز میں پھر آکسیجن مل گئی۔110 پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد جب سکور بورڈ پر 8 وکٹ پر 257 ہو تو کیا کہیں گے۔آکسیجن،ہمیشہ کی طرح،کیا یہ آکسیجن پمپ اپنی جیب میں رکھتے ہیں۔سوچیں۔
میچ رک چکا تھا۔سینٹ جارج میں بارش ہوگئی ہے۔59.4 اوورز کے بعد میچ رک چکا ہے۔ویبسٹر 55پر کھیل رہے ہیں۔ایلکس کیری 63 کرکے اپنا کام کرچکے ہیں۔کپتان پیٹ کمنز17 رنزکرکے گئے۔سام کونسٹاس25 اور عثمان خواجہ 16،کیمرون گرین 26 اور سٹیون سمتھ 3 کرسکے۔
دوسرا ٹیسٹ،عثمان خواجہ کا سنگ میل۔ 16 ویں آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر بن گئے،ٹیم مشکل میں
الزاری جوزف نے3 اورجیڈن سیئلز نے 2 وکٹیں لیں۔
عثمان خواجہ آسٹریلیا کیلئے 6 ہزار ٹیسٹ رنز کرنے والے 16 ویں آسٹریلین بیٹرز بنے۔