کرک اگین رپورٹ۔آل ٹائم چیمپئنز ٹرافی الیون کا انتخاب،کیا کوئی پاکستانی بھی جگہ بناسکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وژڈن کی آل ٹائم چیمپینز ٹرافی الیون کا انتخاب سامنے آیاہے۔پاکستان جس نے آخری چیمپئنز ٹرافی جیتی ہوئی ہے اور تمام 8 ایڈیشنز کھیلا ہے۔اس کا کوئی کھلاڑی اس میں جگہ نہیں بناسکا۔ویسٹ انڈیز کے 2،بھارت کے3۔آسٹریلیا کے2،نیوزی لینڈ ،سری لنکا،جنوبی افریقا اور زمبابوے کا ایک ایک کھلاڑی ہے۔پاکستان اورانگلینڈ سے کوئی نہیں جگہ بناسکا۔
ویسٹ انڈیز کے فیلو والس شامل ہیں۔انہوں نے 3 چیمپئنز ٹرافی میچز میں 221 رنزبنارکھے ہیں۔ایک سنچری ہے۔بھارت کے شیکھر دھون 10 میچز میں 3 سنچریز کے ساتھ 701 رنزبناکر دوسرے اوپنر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کرس گیل17 میچز میں 791 رنز بناکر شامل ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی کو کپتان بنایا گیا ہے۔13 میچزمیں 529 رنزہیں،ایک بھی سنچری نہیں۔جنوبی افریقا کے جاک کیلس17 میچزمیں 653 رنزکے ساتھ اس ٹیم میں ہیں۔20 وکٹیں بھی ان کے کھاتے میں ہیں۔
بھارتی پرچم پاکستانی سٹیڈیمز سے غائب،پی سی بی کا رد عمل آگیا
زمبابوے کے اینڈی فلاور4 میچز میں 267 رنز کے ساتھ بطور وکٹ کیپر آئے ہیں۔آسٹریلیا کے شین واٹسن 17 میچز میں 17 وکٹوں اور 453 رنزکے ساتھ بڑے آل رائونڈر ہیں۔بھارت کے ویندرا جدیجا 10 میچز میں 16 وکٹیں رکھتے ہوئے اس ٹیم کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ کے کیل ملز 15 میچز میں 28 وکٹوں اور سری لنکا کے مرلی دھرن17 میچز میں 24 وکٹوں کے ساتھ ہیں۔آسٹریلیا کے گلین میک گراتھ 12 میچزمیں 21 وکٹ کے ساتھ آئے ہیں۔